سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کے انکشافات پر لیگی قیادت کا ردعمل

3pmlnsqqibreac.jpg

سابق جج رانا شمیم کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر لگنے والے الزامات پر ایک طرف تو عدالتی کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے جس میں انصار عباسی سمیت اس خبر کے دیگر کرداروں کو طلب کر کے اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

جب کہ دوسری جانب لیگی رہنما جج شمیم کے حق اور ثاقب نثار کے خلاف مہم چلانے میں مصروف ہیں۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھماکا خیز خبر سے نواز شریف، مریم نواز کو نشانہ بنانے کے پس پردہ بڑی سازش بےنقاب ہوئی ہے۔ سچائی منکشف کرنے کا اللہ تعالی کا اپنا طریقہ ہے۔ سچائی کا ظاہر ہونا عوام کی عدالت میں نواز شریف، مریم نواز کی بےگناہی کا ایک اور ثبوت ہے۔

https://twitter.com/x/status/1460114889360424964
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان، عوام اور اس کے منتخب وزیراعظم نواز شریف کے خلاف گھناﺅنی سازش اور اس میں ملوث کرداروں کو ایک ایک کر کے اللہ تعالٰی بے نقاب فرما رہا ہے۔ سابق چیف جج گلگت بلتستان کا یہ مصدقہ حلف نامہ اس مذموم جرم کے خلاف گواہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1460150313902645255
انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی حق گوئی، جج ارشد ملک مرحوم کا اعتراف اور اب سابق چیف جج گلگت بلتستان کا بیان حلفی سامنے آنے کے بعد نوازشریف اور مریم نواز کی سزا برقرار رہنے کا کوئی قانونی، اخلاقی اور منطقی جواز نہیں رہا۔ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں، سزائیں ختم کی جائیں۔

https://twitter.com/x/status/1460156297983279105
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کی بے گناہی روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی ہے۔ سازشی کرداروں کو کٹہرے میں لایاجائے، سزائیں دی جائیں، بے گناہوں کو بلاتاخیر انصاف دیا جائے۔ یہ سازش صرف نواز شریف کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان اور پاکستان کے عوام کے خلاف ہوئی۔

https://twitter.com/x/status/1460150315567755266 سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ اللہ کی شان کہاں کہاں سے گواہی دلوا رہا ہے۔ بیشک صبر سب سے بڑا انتقام ہے۔

https://twitter.com/x/status/1460163295508242439
سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے کہا کہ اس پوری سازش کا اصل مہرہ ثاقب نثار ہے۔ ایک منتخب وزیراعظم نواز شریف کو بے وجہ سزا سنا کر آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ ثاقب نثار کا آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت ٹرائل ہونا چاہیے اور سزا ملنی چاہیے۔ یہی اصل مجرم ہے۔ ثاقب نثار کا نام ECL میں ڈالا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1460140057701064708
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف صرف ایک مہرہ ہے جسے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ نیازی کو چمچہ بنایا گیا اورلوگ سمجھے نجات دہندہ ہے۔ لیکن سب سامنے آ گیا۔ا للہ نے سارے کردار ایک کے بعد ایک بے نقاب کر دئیے ہیں۔ نواز شریف سرخرو اور سازشی رسوا ہو رہے ہیں۔ا للہ کاانصاف بڑا عادلانہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1460142093339353092
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ارشد ملک، بشیر میمن، شوکت صدیقی اور اب یہ سابق چیف جسٹس کا حلف نامہ، اس ملک میں احتساب کے عمرانی ڈرامے کی اور اقساط ابھی باقی ہیں، عمران سے ناسور کی محبت ملک کو مہنگی پڑی، مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شیر کو گرفتار کرکے ہی بادشاہ بنا جا سکتا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1460155110223458305
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

Patwaris quoting Patwari judge to prove Patwari lies