سابق جج راناشمیم کے بیٹے کی سنوکر کے سوشل میڈیا پر چرچے

snooker-122j1.jpg



کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر نوازشریف کے حق میں بیان حلفی دینے والے سابق جج کے بیٹے احمد حسن راناکی ویڈیو خوب وائرل ہوئی جس میں وہ کہتے ہیں کہ مجھے دوستوں کے فون آرہے ہیں، میں نے سنوکر کھیلنے جانا ہے۔

شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے احمد حسن رانا کہتے ہیں کہ لوگ ہنس رہے ہیں، میرے دوستوں کے میسیجز آنا شروع ہوگئے ہیں، میں نے 10 بجے سنوکر کھیلنے جانا ہے۔

احمد حسن رانا نے مزید کہا کہ میں پونے 10 بجے جاکر اپنی بیگم کو بولوں گا کہ میرے والد صاحب سے اجازت لے دیں کہ میں 10 سے 12 بجے تک سنوکر کھیل سکوں، جب وہ اجازت لیکر دیں گی تب آپکو سمجھ آجائے گی کہ میرے والد کا مجھ سے کیا ریلیشن شپ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1460684491035447303
طارق متین نے تبصرہ کیا کہ امی سنوکر کھیل لوں؟ جس پر ایک صار نے انہیں جواب دیا کہ جا سمرن جا کھیل لے سنوکر
https://twitter.com/x/status/1461080212779720711
سکندر فیاض بھدیرا کا کہنا تھا کہ جج شمیم کے بیٹے نے ساری زندگی کے اسنوکر کی اجازت نہ دینے کے بدلے لے لئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1461395963843645444
صحافی گل بخاری نے تبصرہ کیا کہ یہ احمق اور نالائق آیا کیا تھا ٹی وی پہ کرنے؟؟ کسی سوال کا جواب نہیں، آگے سے بیوقوفانہ طنز اور ٹچکریں، اچھے بھلے پبلک تاثر کو ملیا میٹ کر گیا ۔ اور یہ AAG پنجاب کس نے بنایا تھا اس کو؟؟ “میں نے سنوکر کھیلنے جانا ہے، میں کیوں بتاؤں، آپ کے والد حیات ہیں؟”

https://twitter.com/x/status/1460868086744113153
عمر آفتاب بٹ نے تبصرہ کیا کہ پتہ نہیں رانا صاحب نے بیٹے کو سنوکر کھیلنے کی اجازت دی یا نہیں
https://twitter.com/x/status/1460733887269806082
تحسین باجوہ نے تبصرہ کیا کہ آج سنوکر والے بھائی تو کاشف عباسی کے شو میں کسی اور ہی لیول پر تھے کم ازکم بتیس ہزار فٹ کی بلندی سے بات کر رہے تھے. اگر نہیں دیکھا تو کوئی کلپ ڈھونڈو گوگل یوٹیوب ٹوئٹر سرچ وغیرہ مارو. اپنے آپ کو انٹرٹینمنٹ سے کیوں محروم رکھا ہوا ہے.

https://twitter.com/x/status/1461403429843226626
عائشہ طارق کا کہنا تھا کہ یہ بندا اپنے باپ سے سنوکر کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پہ بدلہ لے رہا ہے- پاکستانیوں سمجھو اور اپنے بچوں سے پیار کرو- کوئی پتہ نہیں کب اپ کو ان کی ضرورت پڑ جاہے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے- پھر وہ یہ والا حشر کرتے ہے۔

https://twitter.com/x/status/1460869145772244992
شفاعت علی کا کہنا تھا کہ شاہزیب کو اس جوان کا قیمتی وقت ضائع کرنے پر قوم سے معافی مانگنی چاہئیے۔ ان کے سنوکر کھیلنے میں ان کے والد کا زیادہ فائدہ تھا

https://twitter.com/x/status/1460904423723614209
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کئے۔

https://twitter.com/x/status/1460860405908226055 https://twitter.com/x/status/1461560097457508355 https://twitter.com/x/status/1460778270652252171 https://twitter.com/x/status/1460857268350640131 https://twitter.com/x/status/1461351357596585985
 

surfer

Chief Minister (5k+ posts)
That interview with Kashif was hilarious.

Who comes on national TV and says "no one listens to me at home" and "can I sing a song for my wife to make up with her?" LOL
How old is this guy?