زیر حراست ملزم پر پولیس کا غیرانسانی تشدد، وزیراعلیٰ کانوٹس،ایس ایچ او معطل

pergvh11.jpg


لاہور کےعلاقےبادامی باغ میں زیر حراست ملزم پر غیر انسانی تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں زیرحراست ملزم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے، تھانہ بادامی باغ کے ایس ایچ او کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ بادامی باغ میں ایک زیر حراست ملزم کو غیر انسانی طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔


وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئےو اقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور ساتھ ہی بادامی باغ کےایس ایچ او کو بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔


صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سےرپورٹ طلب کرلی ہے، ایس ایچ او کو معطل کرکے انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے۔


کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا کہ کوئ شخص کسی بھی قماش کا ہو ہمارا دین اور قانون ہماری پولیس کو ایسا سلوک کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Suspend nahi. Ya tu noukari se nikalo ya Jis ko chittar Maray hain wo utnay hi chittar SHO ko maray.Agar wo maaf kar dey tu is SHO ko mafi de di jaya..
 
Sponsored Link