زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑا جھٹکا ، ملکی ذخائر میں کتنی نمایاں کمی؟

pak.jpg


خبررساں ادارے ایکسپریس کا دعویٰ ہے کہ مرکزی بینک کے مطابق غیر ملکی قرضوں اور پاکستان انٹرنیشنل سکوک کی ادائیگیوں سے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 15 اکتوبر کو زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 64 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سرکاری ذخائر 17 ارب 49 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک پاکستان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے ایک ارب ڈالر کے پاکستان انٹرنیشنل سکوک کی ادائیگی کی گئی، جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک ہفتے میں 6 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ کر 6 ارب 83 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔


جب کہ اس سے قبل زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 19 ارب 13 کروڑ 82 لاکھ ڈالرز تھا۔ اس طرح خزانے میں اتنی تیزی سے کمی بڑے معاشی مسائل کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔
 
Last edited:

Raja7866

Minister (2k+ posts)
جب تک اس عزاب نیازی سے جان نہیں چھوٹتی ملک کا بیڑا غرق ہوتا رہے گا۔ یہ منحوس عذاب بن گیا ہے اس ملک پر
 

ahameed

Chief Minister (5k+ posts)
جب تک اس عزاب نیازی سے جان نہیں چھوٹتی ملک کا بیڑا غرق ہوتا رہے گا۔ یہ منحوس عذاب بن گیا ہے اس ملک پر
جبکہ ذخائر میں کمی ن لیگ کے لئے گئے قرض اتارنے کی وجہ سے ہوئی?
 

iftikharalam

Minister (2k+ posts)
جب تک اس عزاب نیازی سے جان نہیں چھوٹتی ملک کا بیڑا غرق ہوتا رہے گا۔ یہ منحوس عذاب بن گیا ہے اس ملک پر
Yeh sab tum jaisai zehni ghulamon ki 30 saaal ki aik neech khandan ki ghulami ka nateeja hai, aur ab bhoon raha khan per..