زرداری کی باری؟ سہیل وڑائچ

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
ہمارے صحافی دوست اعزاز سیّد، صحافتی عقاب ہیں کل ہی سوشل میڈیا پر ان کی ایک رپورٹ دیکھی جس کا اختتام کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جعلی اکائونٹس کیس میں آصف زرداری جلد ہی جیل جائیں گے۔ خیال ہے کہ آصف زرداری کے خلاف بننے والی جے آئی ٹی، نواز شریف کے خلاف بننے والی جے آئی ٹی کی طرح دستاویزات کے صندوق بھر کر پیش کرے گی۔

Sohail-Warriach-.jpg


کہا جاتا ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف الیکشن سے بہت پہلے ہی سے ثبوت اکٹھے کئے جا رہے تھے، زرداری صاحب کو بھی ایک ایک اقدام کی خبر تھی، ان کی حکمت عملی یہ تھی کہ انتخابات میں تاخیر نہ ہونے دی جائے اور نہ ہی ن لیگ کا اتحادی بنا جائے یعنی ایک طرف تاثر دیا جائے کہ وہ ن لیگ کے خلاف ہیں اس لئے ان سے نرم رویہ رکھا جائے اور دوسری طرف انتخابات میں تاخیر اس لئے قبول نہ کی جائے کیونکہ تاخیر کی صورت میں پیپلز پارٹی کو الیکشن سے پہلے ہی احتساب کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔ الیکشن تک زرداری صاحب کی حکمت عملی کامیاب رہی کیونکہ کوئی بھی ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں سے بیک وقت لڑائی نہیں کرنا چاہتا تھا۔

کہانی سنانے والے کہتے ہیں کہ جب آصف زرداری اور پیپلز پارٹی دھرنے کے دوران نواز شریف اور ن لیگ کی حکومت بچانے کے لئے تقاریر کر رہے تھے عین اسی وقت آصف زرداری کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئیں اور اس بار توجہ اس طرف رکھی گئی کہ منی ٹریل کا پتہ چلایا جائے چنانچہ سندھ کی تمام شوگر ملز کی نگرانی سخت کی گئی اور یہ پتہ چلانے کی کوشش کی گئی کہ زرداری صاحب کے نام کی وصولیاں کون کرتا ہے بالآخر چار ایسے لوگوں کی نشاندہی ہوئی ان چاروں کو اٹھا لیا گیا۔ ان سے اقبالی بیانات لے لئے گئے اور ان سے دستاویزی ثبوت بھی حاصل کر لئے گئے۔ اسی دوران نواز شریف حکومت کے خاتمے کے لئے زرداری صاحب کی ضرورت بھی تھی، زرداری صاحب کو بھی علم ہو گیا کہ ان کے خلاف گھیرا تنگ ہے ایسے میں انہوں نے ن لیگ سے اپنی ناراضی کا بھرپور اظہار شروع کر دیا کیونکہ ن لیگ نے اپنی حکومت بچانے کے بعد سندھ آپریشن کے دوران زرداری صاحب کو تنہا چھوڑ دیا تھا بلکہ کئی وزراء نے تو پیپلز پارٹی کی کرپشن کے خلاف بیانات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا تھا۔

دوسری طرف زرداری صاحب کے ساتھی پارٹی کے زوال کی وجہ اپنا فرینڈلی اپوزیشن ہونا قرار دیتے تھے۔ زرداری صاحب نے اپنی ناراضی کا بدلہ لینے اور فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ،ان کا خیال تھا کہ اس موقف کے بعد ان کے خلاف مقدمات اور کارروائیاں بھی رک جائیں گی، مگر ایسا نہ ہوا۔ ان کارروائیوں میں آہستگی آتی گئی لیکن یہ ختم نہ ہوئیں۔ دوسری طرف بار بار یہ مشورہ دیا جاتا رہا کہ زرداری صاحب، بلاول کو آگے لائیں اور خود پس منظر میں چلے جائیں لیکن زرداری صاحب یہ شرط ماننے پر کبھی بھی تیار نہ ہوئے اور یوں جو گھیرا الیکشن سے پہلے زرداری کے گرد تنگ ہونا تھا وہ اب ہو رہا ہے۔

صدر زرداری بھی بڑے گھاگ کھلاڑی ہیں کئی سال سے وہ چھپن چھپائی کا کھیل کھیلتے کھلے میدان میں آ گئے ہیں ان کی حکمت عملی ہو گی کہ مقدمات، انکوائریاں اور تفتیش میں ہر ممکن تاخیر کر کے چار ماہ گزار لئے جائیں تاکہ عدالتی اور دوسرے انتظامی عہدوں پر بڑی تبدیلیاں آ جائیں اور حالات شاید زرداری صاحب کے لئے نسبتاً سازگار ہو جائیں۔ وہ سوچتے ہوں گے کہ سندھ میں کالاباغ ڈیم کے مسئلے پر ردعمل ہو گا تو سیاست گرم ہو جائے گی اور یوں کسی سندھی سیاست دان کے خلاف یکطرفہ کارروائی مشکل ہوتی چلی جائے گی۔

خدا لگتی بات یہ ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف دونوں سیاسی ابہام کے دیوتا ہیں لیکن مقابلہ عمران خان سے آن پڑا جو مشکل سے مشکل اقتصادی معاملہ یا مالی اسکینڈل انتہائی آسان الفاظ میں لوگوں تک پہنچانے کا ملکہ رکھتے ہیں۔ نواز شریف اور زرداری، عمران خان سے تجربے میں کہیں آگے ہیں لیکن فن تقریر کے جدید انداز سے دونوں ہی ناواقف ہیں۔ پارک لین فلیٹس پر نواز شریف اور منی لانڈرنگ اور غیرملکی اثاثوں پر آصف زرداری آج تک واضح لائن نہیں لے سکے۔ سرے محل کے معاملے پر زرداری کا سچ کیا ہے کسی کو وضاحت سے سمجھایا نہیں جا سکا، پارک لین دادا نے پوتوں کو خرید کر دیئے والا موقف، ن لیگ اپنے کارکنوں تک کو نہیں بیچ سکی۔

عمران خان اس حوالے سے یکتا ہے وہ ریحام خان کی کتاب اور سیتا وائٹ جیسے خطرناک مسائل سے جس طرح بچ نکلے ہیں ان کے فن کی داد دیئے بغیر چارہ نہیں مگر نواز شریف اور آصف زرداری ایسے معاملات کو ابہام کا شکار کر کے سمجھتے ہیں کہ مسئلہ قالین کے نیچے دب گیا حالانکہ ایسا نہیں ہوتا جبکہ عمران وہ دھول ہی اڑا دیتے ہیں جس سے قالین پر داغ لگنے کا احتمال ہو۔ فصاحت، بلاغت، اپنی صفائی اور دوسروں کی دھلائی کے معاملے میں عمران نے میڈیا اور سوشل میڈیا میں اپنے سیاسی حریفوں کو پچھاڑ دیا ہے مگر اب جب وہ اقتدار میں ہیں انہیں صرف قول نہیں فعل بھی دکھانا پڑے گا اور اگر وہ کارکردگی نہیں دکھا پاتے تو قول و فعل کا تضاد ہی ان کے زوال کے لئے کافی ہو گا۔

ایک طرف تو پروجیکٹ (Decriminilazition of Politices) پر عمل کے تحت متحدہ اور ن لیگ کو اس چھلنی میں سے گزار کر امن پسند بنا دیا گیا ہے اب زرداری صاحب اور پیپلز پارٹی کی باری ہے۔ زرداری صاحب کے پاس ایک طرف سندھ کارڈ ہے جو کالاباغ ڈیم پر سراپا احتجاج ہو گا اور دوسری طرف ان کی ن لیگ سے قربت کا اشارہ ہے جو سب کے لئے سرخ جھنڈی ثابت ہو گا کیونکہ نواز زرداری اتحاد چاہے جتنا بھی کمزور کیوں نہ ہو اس کے اثرات دور تک جائیں گے۔

آصف زرداری نے پہلے 9،10سال جیل بڑی پامردی سے کاٹی، ان کی بہادری کا اقرار تو ان کے نظریاتی مخالف مجید نظامی نے انہیں مردِ حر کہہ کر بھی کیا۔ اب انہیں شوگر ہے، دل کا عارضہ ہے، بلڈ پریشر ہے، چلنے میں سہارا لینے کی ضرورت پڑتی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ اب فوج سے محاذ آرائی چاہتے ہی نہیں۔ وہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ سیاست چھوڑ چکے ہیں مگر ان کے مخالف ان پر اب بھی شک کرتے ہیں انہیں کرپٹ سمجھتے ہیں اور ہر صورت انہیں ان کے انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ سیاست کے شاطر کھلاڑی، زرداری شہ مات سے کیسے بچتے ہیں؟

https://jang.com.pk/news/554758
 
Last edited by a moderator:

Abid_J

Senator (1k+ posts)
یہ بھی ایک حرام کا پلاّ ہے
پیسے لے کر کالم لکھتا ہے
زرداری نے ۱۰ سال بہت پامردی سے جیل میں گزارے

ابے پھٹکار نما بجّو
دس میں سے آٹھ سال تو وہ ائرکنڈیشنڈ ہسپتال میں تھا
 

Pakistan2017

Chief Minister (5k+ posts)
یہ بھی ایک حرام کا پلاّ ہے
پیسے لے کر کالم لکھتا ہے
زرداری نے ۱۰ سال بہت پامردی سے جیل میں گزارے


ابے پھٹکار نما بجّو
دس میں سے آٹھ سال تو وہ ائرکنڈیشنڈ ہسپتال میں تھا

بلک جب وہ کراچی کی جیل میں ہوتا تھا تو روز رات اپنے گھر میں گزارتا تھا بےغیرت زرداری
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
سہیل ورائچ جیسے پیٹ کے پاپی کی بونگیاں .کیسا قابل نفرت شخص ہے اپنی دو روٹیوں کی خاطر لٹیروں کے لئے کیا کیابکواسیات ایجاد کرتا ہے



یہ ہاؤس آف شیم کے کئی نادار ستاروں میں سے

اپنی نسل کا واحد دُم دار ستارہ ہے
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ہاؤس آف شیم کے کئی نادار ستاروں میں سے

اپنی نسل کا واحد دُم دار ستارہ ہے
جرائم کو سیاست کے لفافے پہنانے میں اس لفافے کا کوئی جواب نہیں
لگتا ہی نہیں اس ملک کو کسی نے لوٹا بھی ہے .نواز اعتراف کر گیا میرے اساسے میری آمدن سے زیادہ ہیں اور یہ بھی دھمکی لگائی تمھیں اس سے کیا .اس پر ایک لائن نہیں لکھی اس بکاو لفافے نے
 

sadani

Minister (2k+ posts)
"زرداری نے ۱۰ سال بہت پامردی سے جیل میں گزارے "

:-/ i mean what he is talking about? Was he in jail because of some freedom struggle like Ali Geelani, Yasin malik... :-/

I mean he was jailed because he looted the country, plundered its resources...he is known corrupt ...

shame on these journalists.
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
جرائم کو سیاست کے لفافے پہنانے میں اس لفافے کا کوئی جواب نہیں
لگتا ہی نہیں اس ملک کو کسی نے لوٹا بھی ہے .نواز اعتراف کر گیا میرے اساسے میری آمدن سے زیادہ ہیں اور یہ بھی دھمکی لگائی تمھیں اس سے کیا .اس پر ایک لائن نہیں لکھی اس بکاو لفافے نے



اس قماش کے بےضمیر لکھاریوں اور ٹی وی چینلز کے بھونکوں کا

جب تک کریا کرم نہیں کیا جائے گا بات نہیں بنے گی
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
He is still trying to give the impression that some hidden hand read "Army Establishment" i.e. ISI was behind the game, they were tightening the noose on Zardari. Who said to Zardari that bring Bilawal to the front!!! Again read "Army establishment". In other words, both Zardari and Gaanja are innocent by standers, they were dragged in to political chess game by the Army Establishment.
But on the other hand Imran Khan is such a clever person that he walked away from all of it.
He doesn't tell Pakistani people that IK's opponents were in power for 10 years, if he had done something wrong he would not have survived one day in politics. These criminals had access to all his personal records etc.
This man is truly truly an abomination. He had been a direct beneficiary of Sharifs for over two decade now.
I have just notice it is an editorial and not a column. It means this is Jang's official story, I am dumb founded. Truly, is this journalism!!!
 

k.khurram

Councller (250+ posts)
wahhh ! maza a gya ! MARD E HURRRRR ! wah wah ... baat tau wesay sahi hai . aam insaan Pakistani jailo main sahi khoraak se mehroom hai , esay halaat main koi unhi jailo ka qaidi hotay hoay 2 bachay paida kar de tau waqau MAR DE HUR tau kehna hi chahiey usay. Pehlay wo pilla samnay laya jaye jis ne asli mardo ki shadeed ruswai ki hai is janwar ko MARD E HUR keh ke.
 

zalirmian

MPA (400+ posts)
اِس بندے کو صحافی کہنا ہی صحافت کی توہین ہے یہ صرف رانا ثنا اور عابد شرلی کے انٹرویو یا سٹیج ڈراموں کی اداکاروں کے انٹرویو لینے کے لیے مناسب ہے جہاں اِس کے مگرمچھ جسے پیٹ کو روٹی بھی ملے اور ڈانس بھی دیکھ کر گھر جاتے وقت بچا ہوا کھانا ساتھ لے جانے دیا جائے تاکہ گھر جا کر کہہ سکے کہ یہ میری محنت مزدوری سے لایا ہوا رزقِ حرام ہے۔
 

ali-raj

Chief Minister (5k+ posts)
بلک جب وہ کراچی کی جیل میں ہوتا تھا تو روز رات اپنے گھر میں گزارتا تھا بےغیرت زرداری
نہیں دوست ایسا نہیں ہے
اس کا گھر ہی جیل میں بنادیاگیا تھا
رہی بے نظیر
تو اس بیچاری کو جی سی پی کا ڈبا اور انتہائی گندہ کمرہ دیا گیا تھا
حقیقت میں بے نظیر کو عام قیدی کی طرح ہی رکھا گیا تھا پر مردود زرداری مزے میں تھا
باقی نواز وغیرہ تو بہت مزے میں رہے ہیں مشرف کے زمانے میں بھی
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
اِس بندے کو صحافی کہنا ہی صحافت کی توہین ہے یہ صرف رانا ثنا اور عابد شرلی کے انٹرویو یا سٹیج ڈراموں کی اداکاروں کے انٹرویو لینے کے لیے مناسب ہے جہاں اِس کے مگرمچھ جسے پیٹ کو روٹی بھی ملے اور ڈانس بھی دیکھ کر گھر جاتے وقت بچا ہوا کھانا ساتھ لے جانے دیا جائے تاکہ گھر جا کر کہہ سکے کہ یہ میری محنت مزدوری سے لایا ہوا رزقِ حرام ہے۔
to be frank he is not journalist he is good for cheap programms like Aik din geo k saath.
 

ranaji

President (40k+ posts)
Iss khoti ke putter ...mi nasal Vrr aich Lafafa naay itna lamba mazmoon sirff yeh sabit krnay ki naakaam koshish mai likha ke Army aur ISI nay yeh sari karwai ki iss ...mi nasal ke khanzeer lifafay say koi poochhay kiya sraay mahahal ISI yaa Army naay Khareed kr Diey kia Ayan Ali aur iss trah ki Doosri Money Laundring Inn dono idaron nay krain iss ...mi danishwar Twaifi ki .... ke yaar Nawaz Sharif (isko haddi dalnay wala ) saay Motor Way mai commission aurr Kick Back inn dono idaron nay krai Arbon dollar ki corruption iski .... ke yaar Nawaz Sharif Butt say in dono idaron nay krai Panama mai case Inn dono idaron nay dalwaya ,yeh ...mi Indian RAW kaa paid ... zada sirff aur Indian interest ki khatir Pak fouj aur Pakistani Adalton aur Isdaron ke khilaf bhonk kr Pakistan mai jaari corruption ko support krta hai .... zada beghrt laanti Twaif zada
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
ہر ایک کو کرایہ کا ٹٹو که کر تم لوگ کیا ثابت کرنا چاہتے ہو - نوجوانوں تم بچے نہیں ہو کب بڑے ہو گے - کب تم سیاست کو سمجھنے لگو گے - سہیل وڑائچ پاکستان کی صحافت میں ایک بڑا نام ہے - اس کا کالم "دی پارٹی از اور " مقبولیت کی حدوں کو چھوا اور ہماری سیاست پر ایک شہکار تحریر تھی - کیا یہ درست نہیں کہ نواز پر ہاتھ ڈالتے وقت زرداری پر جان کر ہاتھ نہ ڈالا گیا حلانکے زرداری کی کھلے عام سندھ میں کرپشن کے چرچے زبان زد عام ہیں - کیا یہ درست نہیں کہ پیپلز پارٹی کے پانچ سال کرپشن کی انتہا کے باوجود فوج نے نہ خود اور نہ عدلیہ کے تھرو کوئی ایکشن لیا - زرداری کو سالوں سے کھلی چھوٹ دی گیی کیا یہ سچ نہیں ہے ؟ زرداری جو کھیل کھیل رہا ہے سب کو نظر آ رہا ہے مگر وہ چونکے اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر ناچ رہا ہے اس لئے اب تک بچا ہے دوسرے خان کی حکومت بچانے کے لئے وقتاً فوقتاً اس کی ضرورت پڑتی رہتی ہے - جیسے وزیر اعظم کا انتخاب ، وزیر عالی پنجاب کا انتخاب اور صدر کا انتخاب - آپ کا کیا خیال ہے کہ وہ ہر بار اپوزیشن کے امیدوار کو ووٹ کیوں نہیں دینے دیتا - یہی کچھ وہ نواز حکومت کے ہوتے اپوزیشن کے امیدوار کے ساتھ کرتا تو آپ اسے بکاؤ مال قرا ر دیتے توکیا اب وہ بکاؤ مال نہیں ؟ ہر بار وہ اپنا وزن خان حکومت کے پلڑے میں کیوں ڈال رہا ہے - میرا خیال ہے کہ اس پر اب بھی ہاتھ نہیں ڈالا جائے گا کہ خان حکومت کو آگے قدم قدم پر اس کی ضرورت ہو گی اوراس پر اگر ہاتھ ڈالا گیا تو پنجاب حکومت گر سکتی ہے کیونکے پنجاب میں نوں کی اکثریت ہےاور نوں پیپلز پارٹی اور چند آزاد کے ساتھ مل کر پنجاب حکومت گرا سکتی ہے- آپ سب مان لیں کرپشن کے خلاف کوئی جنگ نہیں ہو رہی یہ سب سیاست ہے اور مفادات کاکھیل ہے -
 

zalirmian

MPA (400+ posts)
to be frank he is not journalist he is good for cheap programms like Aik din geo k saath.
جناب ایک دفعہ دوبارہ پڑھیں گے تو آپ کو پتہ چلے گا کے میں نے بھی یہی کہا ہے چلیں پڑھیں دوبارہ۔
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
جناب ایک دفعہ دوبارہ پڑھیں گے تو آپ کو پتہ چلے گا کے میں نے بھی یہی کہا ہے چلیں پڑھیں دوبارہ۔
Jani Maine bhi post ko acknowledge hi kya hai and if you had looked closely you would see that i have liked your post.