ریاست مدینہ میں سود نہیں ہوگا : وزیرمذہبی امور

Hammad Shah

Councller (250+ posts)
193551_3137434_updates.jpg


اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ میں سود نہیں ہوگا اور ہم پہلے بلاسود بینکاری کو فروغ دیں گے جس کے بعد سود کے خاتمے کی طرف بڑھیں گے۔


اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ریاست مدینہ کے لئے کونسل کی سفارشات چاہییں، آج کے اجلاس میں سود کے مسئلے پر غور ہوا اور سود کے خاتمے کے لیے پہلے مرحلے میں بلاسود بینکاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

نورالحق قادری نے کہا کہ وزیراعظم اورحکومت کی خواہش ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل سےبھرپورفائدہ اٹھایا جائے، اس ادارے کو ماضی کی طرح غیرفعال ہونے سے بچائیں گے اور حکومت اسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔

وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اہم آئینی ادارہ ہے، وزیراعظم عمران خان کونسل کے چیئرمین اور ممبران سے ملاقات کریں گے، ہماری حکومت کونسل سے رہنمائی چاہے گی اور قابل عمل سفارشات پر فوری عمل کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ کونسل اجلاس میں وزراء کی شرکت حکومت کی سنجیدگی کا مظہر ہے، نجی سود کے خاتمے کے لیے قانون سازی کا مرحلہ مکمل ہو گیا اور اب قتل کے فتوے دینے والوں کے خلاف سزا بڑھانے کی کوشش کریں گے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے مشاورتی ادارے کے طور پر فعال ہونے سے ملک میں مذہبی منافرت اور افرا تفری دور ہوگی۔

https://urdu.geo.tv/latest/193551-
 
Last edited by a moderator:

islamabadi

Minister (2k+ posts)
chalo phir kis ka intezaar hai.....dedo mujhe bhi interest free loan......inhey kehte hen ullu k pathey.....jinko economics ka ABC nahi aati.....dunya mein 200 mumalik mein 1 bhi nahi jahan sood nahi ho....lekin ye maha-pursh woh kaam karengey jo 200 mumalik nahi kar sakey (paper money k sath)
 

CANSUK

Chief Minister (5k+ posts)
Yahoodi apas mei yani aik dosray se apni community mei sood lane Dene ko haram samjhtay hain, Lakin puri Dunya ko is pay lagaya huwa hai.
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
It will be a miracle if they achieve this as Federal Reserve, IMF, and World Bank tighten their grips around nations and kept them in vicious circle of interest based economy.
 

aazad.mubassir

Minister (2k+ posts)
We don't want interest to be renamed as service charges like so-called Islamic banking is doing today. Or Cosmetic change by Gen Zia, who renamed Bank Interest earning accounts as "Profit & Loss account".
 

CANSUK

Chief Minister (5k+ posts)
It will be a miracle if they achieve this as Federal Reserve, IMF, and World Bank tighten their grips around nations and kept them in vicious circle of interest based economy.
Halakha (Jewish law) allows interest free loans to Jewish people only however, same law allows them to make interest from non Jews.
Though Torah and Talmud encourages lending money without interest.