روی شاستری نے آئی پی ایل میچز کو بھارتی ٹیم کی شکست کا ذمہ دار قراردیدیا

kapil111.jpg


انڈین ٹیم آئی پی ایل میچز کی وجہ سے ہاری۔۔ انڈین کوچ روی شاستری کی تنقید

بھارٹی ٹی وی کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے بھارتی کھلاڑی ذہنی طور پر تھکے ہوئے تھے ،آئی سی سی کو غور کرنے کی ضرورت ہے، کھلاڑی انسان ہیں کوئی گاڑی نہیں کہ جسے پیٹرول پر چلایا جائے۔


روی شاستری کاکہنا تھا کہ کہ 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی خراب کارکردگی جزوی طور پر ایک توسیع شدہ بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے تھکن کی وجہ سے ہے۔بھارتی ٹیم ایک فاتح ٹیم ہے لہٰذا آئی سی سی اس مسئلے پر لازمی توجہ دے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم گزشتہ چھ ماہ سے بائیو سیکیور ببل میں رہ رہے ہیں، ہم آئی پی ایل اور ورلڈ کپ کے درمیان ایک بڑا فرق پسند کریں گے، کھلاڑی انسان ہیں کوئی گاڑی نہیں کہ جسے پیٹرول پر چلایا جائے۔

روی شاستری نے اصرار کیا کہ ہماری ٹیم ایک جیتنے والی ٹیم تھی اور کھلاڑیوں کی ذہنی صحت پر توجہ نہ دینا اُن کا کھیل متاثر کرسکتاہے۔میں ذہنی طور پر تھکا ہوا ہوں اور کھلاڑیوں کی ذہنی صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

روی شاستری کے اس بیان پر بھارتی کرکٹ اینالسٹ ویویک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بائیو سیکیور ببل ہر ٹیم پراپلائی ہوتا تھاانہوں نے بھی میچز کھیلے ہیں کارکردگی دکھائی ہے، ویسے بھی بھارتی ٹیم کوپاکستان سے میچ کے بعد 6 دن کا ٹائم ملا تھا۔ تھکاوٹ ایک بہانہ ہے، یہ بہانہ نہیں چلے گا

کپل دیو کا روی شاستری کے بیان پر ہونیوالی تنقید پر کہنا تھا کہ روی شاستری کا ایک موقف تھا، ہمیں اسکو تسلیم کرلینا چاہئے، ہم سب بڑھ چڑھ کر بول رہے تھے کہ انڈیا ورلڈکپ جیتے گا، ہم نے ان سے زیادہ امیدیں رکھی تھیں تو کیا ہوا۔
 
Last edited by a moderator: