روہت شرما کا پاکستانی ٹیم پر ماضی میں بیان،سوشل میڈیا نے یاد کروا دیا

roht.jpg


ٹی 20 ورلڈکپ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو عبرت ناک شکست جس نے ایک تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس شکست کے بعد بھارتی کھلاڑی روہت شرما سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئے ہیں، میمرز دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں ان کا خیال ہے کہ چونکہ روہت شرما کو خود پر بہت غرور تھا اس لیے ان کے ساتھ ایسا ہوا ہے۔


پاکستان اور بھارت کے مابین دبئی میں ہوئے میچ کے بعد شائقین کرکٹ کے درمیان سوشل میڈیا پر کافی نوک جھونک جاری ہے، پاکستانی ٹوئٹر پر انڈین بیٹسمین روہت شرما ٹرینڈ کر رہے ہیں اور روہت کا پرانا بیان بھی خوب تنقید کی زد میں ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ پاکستانی ٹیم کے کوچ بنے تو میچ کھیلتے کیسے ہیں، سکھائیں‌ گے۔


واضح رہے روہت شرما کو شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں صفر پر آؤٹ کر دیا تھا۔ جس پر ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ روہت شرما کریز پر قومی ترانے کی دورانیے سے بھی کم وقت رہے۔


ناصر اقبال نے میم شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کیسے وہ چھکا مارنا چاہتے تھے اور شاہین آفریدی نے ان کے ارادے کو خاک میں ملا دیا۔


معین نے کہا کہ وہ اس صورتحال پر کچھ تبصرہ نہیں کر سکتے۔


شایان نے کہا کہ روہت شرما پاکستان کے خلاف کھیلتے تین بار صفر پر آؤٹ ہوئے، ابھی اور بھی ایسے ہی جائیں گے۔


انوراج شریواستو نے کہا کہ ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد بہتر ہے کہ میں میچ دیکھنا چھوڑ دوں۔


اسد شاہ نے کہا کہ روہت شرما اس طریقے سے اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


میرو انصاری نے بتایا کہ جب روہت گھر سے نکلے تھے تو تب کیسے تھے اور گراؤنڈ میں پہنچ کر ان کی کیا حالت ہو گئی۔

 
Advertisement
Sponsored Link