روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر کمی

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
561946_40544040.jpg


لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روزکے دوران ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملکی کرنٹ اکاونٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل ہونے اور ایکسٹرنل اکاؤنٹ بحران ختم ہونےکی اطلاعات نے ملک بھر میں سرمایہ کاری کے تمام شعبوں کا اعتماد بڑھایا جبکہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی مستقبل میں معیشت کی بہتری کی پیشگوئیاں بھی روپیہ کی قدر کو بحال کر رہی ہے۔ سٹیٹ بینک کی روشن پاکستان سکیم سے ترسیلات زر کی آمد مزید بڑھنے کی توقعات جیسے عوامل نے بھی روپے کو تگڑا کیا ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید دو پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 165 روپے 60 پیسے سے کم ہو کر 165 روپے 60 پیسے ہو گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1301117160606048261
یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر ایک روپیہ بیس سستا ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 167 روپے 43 پیسے سے گر کر 166 روپے 23 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

دوسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر روپیہ تگڑا ہوا، انٹر بینک میں ڈالر مزید 61 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 165 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات 26 اگست سے لیکر اب تک ڈالر 2 روپے 83پیسے سستا ہو گیا ہے، انٹربینک میں ڈالر 1.6 فیصد سے زائد گرگیا جس کے باعث بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 305 ارب روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔

http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Business/561946