روس و یوکرین جنگ میں کل بھی نیوٹرل تھے آج بھی نیوٹرل ہیں : بلاول بھٹو

bilawal-russia-nad-uk-nt.jpg


وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ میں کل بھی نیوٹرل تھے آج بھی نیوٹرل ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ نے یہ بیان پارلیمان میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے دیا اور ایک بار پھر واضح کیا کہ عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا روس یوکرین جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، عدم اعتماد کو اس جنگ سے منسلک کرنا ایک غلط فہمی ہے، اس جنگ میں پاکستان کی پوزیشن نیوٹرل ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ نے ملک میں فوڈ سیکیورٹی کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گندم اور دیگر اجناس کی کمی کو پورا کرنےکیلئے ہم یوکرین سے گندم اور دیگر اجناس خریدتے تھے، روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کی وجہ سے ہمارے ملک میں فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ کھڑا ہونے کا خدشہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1536362704704765957
انہوں نے کہا کہ اس جنگ کی وجہ سے پاکستان سمیت پورے خطے کے عوام کا نقصان ہورہا ہے، چاہتے ہیں کہ یہ جنگ جلد ختم ہو، زرعی زمین پر ریئل اسٹیٹ کے کام کے خلاف ہوں، فوڈ سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہونے میں موسمیاتی تبدیلی بھی اہم کردار ادا کررہی ہے، ہم ایک زرعی ملک ہیں اور ہم اس شعبے کو ترقی دے کر فوڈ سیکیورٹی کے مسائل پر قابو پاسکتے ہیں۔

پاک ایران تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہترین تاریخی تعلقا ت ہیں، ہم دونوں ملکوں کے معاشی تعلقات میں بہت پوٹینشل ہے،ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کی بنیاد پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں صدر آصف علی زرداری نے رکھی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ اس منصوبے پر کوئی پیش رفت ہو، ہم سارے ممالک کے ساتھ انگیج کررہے ہیں۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Twisting facts is PDM's favorite hobby.

Being neutral in Russia/Ukraine war was not the only but one of the reason for IK's ouster. There are various evidence now which suggest that USA was unhappy with Imran khan on various issues, like "Absolutely Not to US bases", Advocating openly for Close ties with China/Russia, Showing eyes to Europe saying that we are not slaves, ignoring USA's democracy summit's, and not meeting with USA's CIA, and other 2nd tier leadership etc.
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
ویسے تو یہ بیچارہ پیدائشی نیوٹرل ہے
مگر آج اس نے بات تو ٹھیک کی ہے چاہے صرف ڈائلاگ بازی کے لئے ہی کی ہو اصل بات چیت جو خفیہ ہے یہ پینٹاگون میں بنفس نفیس کرکے آیا ہے باجوے کی ہدایات کے مطابق باجوے کے باسز کے ساتھ بات چیت طے ہوئی ہے باجوہ اینڈ کمپنی اور پی ڈی ایم مکس اچار
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
ویسے تو یہ بیچارہ پیدائشی نیوٹرل ہے
مگر آج اس نے بات تو ٹھیک کی ہے چاہے صرف ڈائلاگ بازی کے لئے ہی کی ہو اصل بات چیت جو خفیہ ہے یہ پینٹاگون میں بنفس نفیس کرکے آیا ہے باجوے کی ہدایات کے مطابق باجوے کے باسز کے ساتھ بات چیت طے ہوئی ہے باجوہ اینڈ کمپنی اور پی ڈی ایم مکس اچار

Yes, USA's Secret Memos declared that PDM parties had endorsed drone attacks, but their public stance was different. This is how these PDM parties play a dual game to the nation.

Secret memos 'show Pakistan endorsed US drone strikes'
Published: 24 October 2013
 

disgusted

Chief Minister (5k+ posts)
Whether we remain neutral or absolutely not depends on many factors but what is certain that Billo mori will remain' neutered' all it's life.