رواں مالی سال میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں کتنے ارب ڈالر کا اضافہ ہوا؟

imrani11hh111.jpg


رواں مالی سال پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں 1اعشاریہ 948 ارب ڈالر تک کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعدادوشمار وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے جاری کردہ اقتصادی سروے رپورٹ میں پیش کیے گئے ہیں۔

اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ کے عرصے میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں 29 اعشاریہ26 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران آئی ٹی برآمدات کا حجم ڈیڑھ ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو رواں برس 1اعشاریہ 948 ارب ڈالر تک بڑھ گیا ہے۔

اقتصادی سروے پر حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ اگر اقتصادی سروے درست ہے تو پچھلی حکومت کا خاتمہ سمجھ نہیں آتا۔ اگر حکومت کا خاتمہ ٹھیک تھا تو اقتصادی سروے سمجھ نہیں آتا۔
https://twitter.com/x/status/1534905401396932609
دوسری جانب نجی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کئی بجٹ اہداف پر ڈیڈلاک برقرار ہے،7255ارب کے ٹیکس ٹارگٹ پر ڈیڈ لاک ، بجٹ خسارے کے اہداف پر بھی اتفاق نہیں ہوسکا

آئندہ مالی سال 2022-23 کا وفاقی بجٹ آج جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو ڈاکٹر مفتاح اسماعیل وفاقی بجٹ اور فنانس بل پیش کریں گے۔
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
آئی تی سیکٹر کی ترقی کے راز

  1. واپڈا کی حرام خوری کا اثر نہیں
  2. آئی ٹی پروڈکٹس کی ایکسپورٹ میں حکومتی اہلکاروں کی کرپشن ممکن نہیں
  3. خام مال خریدنے میں حکومتی لالچ حائل نہیں