رواں سال حج مقامی طور پر ہونے کا امکان

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
91664684_27124533.jpg


سعودی حکومت نے رواں سال صرف سعودی عرب میں رہنے والوں کو حج کی اجازت دینے کی تجویز پر غور شروع کردیا۔ حتمی فیصلہ 15 جون تک کے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں برس حج سے متعلق سعودی حکومت کا مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔ سعودی عرب حتمی پالیسی کی اجرا سے قبل پاکستان سمیت بڑے مسلم ممالک سے مشاورت کرے گا۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں برس حج سے متعلق فیصلہ 15 جون تک متوقع ہے جبکہ رواں برس حج کے لیے تمام بڑے ممالک کا 80 فیصد کوٹہ ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق تمام ممالک سے صرف وفود کو حج کی دعوت دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے اور حج کی سعادت صرف سعودی عرب میں رہنے والوں کو دینے کی تجویز پر بھی غور جاری ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح کہہ چکے ہیں کہ کورونا وائرس کے سبب غیر یقینی کی صورتحال ہے لہذا عازمین حج فی الحال حج کی منصوبہ بندی سے گریز کریں۔ان کا کہنا تھا کہ حجاج کرام اور عمرہ زائرین کی ہر حال میں خدمت کے لیے سعودی عرب پوری طرح تیار ہے، لیکن ابھی حالیہ دنوں میں ہم ایک عالمی وباءکا سامنا کر رہے ہیں۔

http://gnnhd.tv/urdu/index.php/World/13988-1591038000