رضوان کے تحفے میں دیے گئے قرآن کا مطالعہ کر رہا ہوں:میتھیو ہیڈن


آسٹریلیا کے سابق بلے باز اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے موجودہ بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن ڈریسنگ روم میں پاکستانی کھلاڑیوں کے رویے اور اسلام کے ساتھ ان کی وابستگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا میری زندگی کا ناقابل فراموش وقت ہے۔

میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ بابر کے پاس بہت ہنر ہے اور اس کا مزاج بہت اچھا ہے، اسلام نے ان کھلاڑیوں کو یکجا کیا ہے جو بہت اچھی بات ہے۔ انہوں نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ بہت خوشی ہے میں سیمی فائنل کا حصہ ہوں، پاکستان ٹیم کسی کے بھی خلاف اچھا کھیل سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کچھ عرصہ قبل وکٹ کیپر رضوان کے ساتھ بیٹھا اس دوران ہماری اسلام اور قرآن پر بات ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ میں ایک عیسائی ہوں اور اسلام سے متعلق تجسس رکھتا ہوں کیونکہ وہ حضرت محمد ﷺ اور حضرت عیسیؑ کو بھی مانتے ہیں مگر ان کا یہ عقیدہ کبھی بھی گڈمڈ نہیں ہوتا۔ ہیڈن نے کہا کہ رضوان نے مجھے قرآن کا انگریزی ورژن دیا ہے ہم نے گھنٹوں فرش پر بیٹھ کر اس پر بات کی ہے۔

میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ میں آسٹریلیا کے لئے دو عشرے کھیلا ہوں، آسٹریلیا کا کپ جیتنے کا ریکارڈ بہت اچھا ہے، میں آسٹریلیا کی کرکٹ کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں۔ پاکستانی کرکٹ سے پیار کرتے ہیں، ان کے پاس بہت اچھے نوجوان کھلاڑی ہیں میں ٹیم کے ساتھ کم وقت کے لئے ہوں لیکن احساس ہے کہ یہ کتنے اچھے ہیں۔

ہیڈن کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو بہت جان چکا ہوں اس کا نیوی میں ہونا بتاتا ہے کہ وہ لڑنا جانتا ہے، ٹی ٹوئنٹی سیٹ اپ میں فخر کا کردار بڑا اہم رہا ہے، وہ فیلڈ میں بہت رنز بچاتا ہے۔ پہلے میچ میں بھارت کے خلاف اعتماد سے کھیلنے سے بہترین آغاز ہوا، بابر اعظم تسلسل سے رنز بناتا ہے اور وہ کوہلی کی طرح جارحیت نہیں دکھاتا۔

میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ ڈین جونز پاکستان کے کھلاڑیوں کی بہت تعریف کرتے تھے، جونز کہتے تھے یہ میرے لڑکے ہیں۔ شاہین آفریدی سے متعلق بات کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن نے کہا کہ وہ ایک تباہ کن بولر ہے، راہول کو بولڈ کرنے والی گیند کمال کی تھی، شاہین کے لئے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ کس طرح مسلسل کھیل رہا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)
And this is how Matthew Hayden would look after converting to Islam


hayden.png
.
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
اللہ ہدایت دینے والا ہے۔۔ انشا اللہ وہی ہدایت اسے بھی دے گا۔۔اگر یہ مانگنے میں مخلص ہو تو