راولپنڈی اسٹیڈیم میں آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کا بھنگڑا، ویڈیو وائرل

4warnarebhnagra.jpg


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی راولپنڈی اسٹیڈیم میں بھنگڑا ڈالنے کی ویڈیو شیئر کر دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کھیل کے مختلف لمحات کے دوران ڈھول یا میوزک بجنے پر بھنگڑا کرتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1501125125940338688
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وارنر کے بھنگڑے سے گراونڈ میں موجود شائقین بھی خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

جب کہ گراؤنڈ میں شائقین کرکٹ نے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جس پر لکھا ہے کہ وہ وارنر کو پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سال ہونے والے ایڈیشن میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1501148853550125058
یہی نہیں شائقین کرکٹ نے ڈیوڈ وارنر کے علاؤہ دیگر مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی پی ایس ایل میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1501094885793087494