رانا شمیم کا باہر جانے کا ممکنہ پلان، شیخ رشید نے دبنگ اعلان کر دیا

7sheikhurana.jpg

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا نام پی این آئی لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے اور انہیں ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کردی گئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پاسپورٹ آفس میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ، انہوں نے کہا کہ رانا شمیم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈالنے کیلئے میٹنگ بلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عارضی طور پر رانا شمیم کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا گیا ہے سفارش کی ہے کہ ان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئےای سی ایل میں نام ڈالا جائے۔


شیخ رشید نے کہا کہ ملک کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، اب ہمیں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر زور دینا ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1468558478256001026
انہوں نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم نے قانون ہاتھ میں نہ لیا تو ہم بھی کوئی کارروائی نہیں کریں گے، یوم پاکستان کی پریڈ کیلئے جی ٹی روڈ کو تین چار دن پہلے سے بند کردیا جائے گا، پی ڈی ایم سے درخواست ہے کہ23 مارچ کے بجائے 30 مارچ کو آئیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈالر کا بحران پیدا کرنے کیلئے ایک پوری انٹرنیشنل لابی کام کررہی ہے میں نے ایف آئی اے کو ہدایات دی ہیں کہ اس ملک میں کہرام برپا کرنے والے اور ڈالر کو اوپر روپے کو نیچے لانے والے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
Duel Nationals
بھی بہت خوش ہیں اور خوشی کی بات اب دہری شہریت والے بھی جو پاسپورٹ رینیو کرانا چاہتے تھے وہ کروا لیں گے زندہ باد پاکستان زندہ باد پی ٹی آئی