رانا ثنااللہ کے وکلا کو 39 دن بعد فوٹیج کیوں یاد آئی،اور17 میں سے صرف3کیمروں کی تصاویر کیوں لیں؟جانیے

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
رانا ثنااللہ کے کیس نے خان کے اعتساب کی ساکھ کو بہت نقصان پوھنچایا ہے اس کے ساتھ خان کے خلاف بولنے والے احسن اقبال کی گرفتاری نے نیب اور خان گھٹ جوڑ کی تصدیق کر دی ہے - رانا کے کیس میں عدالت نے کیس میں موجود خامیوں کو سامنے لا کر کیس کو سیاسی انتقام کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے- جو عام آدمی سوچ رہا تھا اسی کا عدالت نے بھی اظھار کر دیا - اب اگر خان اسے راستے پر چلتا رہتا ہے تو اس کی اعتساب کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو جائے گی - یہ نوے کی دہائی نہیں جب سیاست دان انتقامی کروائی کرتے تھے مگر زیادہ ایکسپو ز نہ ہوتے تھے یا فوری نہ ہوتے تھے آج کے مین سٹریم اور سوشل میڈیا نے سب کچھ تیز کر دیا ہے - خان کو سوچنا ہو گا ایک ریٹائر جج جاوید اقبال کا کچھ بھی داؤ پر نہیں مگر خان نے آگے جا کر الیکشن بھی لڑنا ہے اور اس کے لئے عوام میں ایک اچھی ساکھ بہت ضروری ہے -