راناشمیم کے بیان حلفی پرجیو،انصارعباسی اور دیگرصحافیوں نے کیسے کمپین چلائی؟

rana-shm11hh21.jpg

توہین عدالت کیس میں سابق چیف جج گلگت بلتستان سپریم اپیلیٹ کورٹ رانا شمیم اپنے بیان حلفی سے منحرف ہو گئے۔ انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیا معافی نامہ داخل کرادیا۔انہوں نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ خود کو عدالتی رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں ۔

رانا شمیم کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے جواب کے متن کے مطابق 10 نومبر 2021ء کا میرا بیان حلفی درست ہے نہ اس کی ضرورت تھی۔ بیان حلفی میں جج کا نام مس انڈر اسٹینڈنگ کی وجہ سے شامل ہوا۔ معزز جج کا نام غلطی سے بیان حلفی میں ذکر کرنے پر شرمندہ ہوں اور معافی مانگتا ہوں ۔ یہ غلطی دراصل نہیں ہونی چاہیے تھی۔ بیان حلفی کا مکمل کنٹنٹ واپس لیتا ہوں۔

رانا شمیم کا لندن میں اوتھ کمشنر کے سامنے بیان حلفی ریکارڈ کرایا تھا جس کے مطابق رانا شمیم نے کہا تھا کہ انہوں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی فون پر گفتگو سنی، ثاقب نثار ہائی کورٹ کے جج کو نواز شریف کیس میں ہدایات دے رہے تھے۔

یہ بیان حلفی سب سے پہلے جنگ جیو کے صحافی انصارعباسی نے چھاپا جس پر ایک طوفان کھڑا ہوگیا، ن لیگی رہنماؤں نے اسے بنیاد بناکر کہا کہ ثابت ہوگیا کہ نوازشریف بے قصور ہیں ،جیو گروپ نے اس بیان حلفی کو بنیاد بناکر خوب کمپین چلائی۔
snape1.jpg


جیو نیوز پر اسپیشل ٹرانسمیشن ہوئیں، جنگ، دی نیوز میں ادارے چھپے، جیونیوز کے آفیشل چینل پر تقریبا 175 سے زائد ویڈیوز راناشمیم کے بیان حلفی پر اپلوڈ ہوئیں، درجنوں ٹاک شوز ہوئے جس میں جیو اور ن لیگ کے حامی صحافی بیان حلفی کے حق میں تجزئیے پیش کرتے رہے
rana-vid1.jpg


نہ صرف جیو نیوز بلکہ ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ن لیگ کے حامی صحافی متحرک ہوگئے ، غریدہ فاروقی نے 2 درجن سے زائد ٹوئٹس کئے جس میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ نوازشریف بے قصور اور معصوم ثابت ہوگئے ہیں،نوازشریف کو غلط سزاسنائی گئی۔
grfa.jpg


دیگر صحافیوں جن میں طلعت حسین، ابصارعالم، ثناء بچہ اور دیگر شامل ہیں، نے بھی کمپین کو خوب ہوا دی اور یہ تاثر عوام کے ذہنوں میں بٹھانا شروع کردیا کہ نوازشریف تو معصوم تھا، سارا کیا دھرا ثاقب نثار کا ہے جس نے نوازشریف کو سزادلوائی۔
talth1.jpg


دوسری طرف ایک رائے یہ بھی تھی کہ یہ بیان حلفی جان بوجھ کر شریف خاندان کی طرف سے انصار عباسی کو لیک کیا گیا ہے تاکہ عوام کی ذہن سازی کی جائے کہ نوازشریف کرپٹ نہیں ہے اور اسے غلط طور پر پھنسا کرسیاست سے آؤٹ کیا گیا ہے۔


بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس لیا تو انصارعباسی، میرشکیل الرحمان، عامر غوری سمیت دیگر صحافی معافیوں پر اتر آئے اور رانا شمیم کو پھنسا کر ایک طرف ہوگئے جس کے بعد اس پروپیگنڈا سے ہوا نکلنا شروع ہوگئی۔

صرف یہی نہیں بلکہ لندن سے تعلق رکھنے والے صحافی عرفان ہاشمی تہلکہ خیز سٹوری لیکر آئے جس نے یہ بھانڈا پھوڑا کہ یہ بیان حلفی کہاں پہ ریکارڈ ہوا، کس نے یہ ریکارڈ کروایا

لندن سے تعلق رکھنے والی پاکستانی صحافی عرفان ہاشمی نے خبر بریک کی ہے کہ رانا شمیم نے سابق چيف جسٹس ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے خلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرايا

برطانوی سولیسٹر چارلس کے مطابق رانا شمیم، سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی دوست ہیں اور جس بیان حلفی میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز ججز پر الزامات لگائے گئے ہیں اس پر دستخط نواز شریف کے دفتر میں کیے گئے، نوازشریف رانا شمیم کو چیف جسٹس بنانا چاہتے تھے۔

راناشمیم کے بیان حلفی کو قریب سے کور کرنیوالے صحافی ثاقب بشیر نے کہا کہ شریف فیملی کی اپیلوں سے متعلق بیان حلفی سے رانا شمیم دس ماہ آٹھ دن بعد مکمل طور پر مکر گئے ایک پیج 3 پیراگراف پر مشتمل جواب میں ہائیکورٹ سے غیر مشروط معافی مانگی۔ پکی معافی کے لیے 4 دفعہ Apology دو دفعہ Unconditional apology ، دو دفعہ regret اور grave mistake استعمال کیا ہے
https://twitter.com/x/status/1571029238521950208
ڈاکٹر ارسلان خالد کا کہنا تھا کہ رانا شمیم کا بیان حلفی سے لاتعلقی پر اب جب تحقیقات اگر آگے بڑھیں تو معلوم ہوگا کہ نوازشریف کے ایما پر جنگ/نیوز گروپ اور انصار عباسی نے کس قدر نچلے درجے پر جا کر عدلیہ کے خلاف سازش کی۔ جھوٹی ٹیپ بنائی، یہ معاملہ بہت سیریس ہے اور اسکی تہہ تک پہنچنا ضروری ہے

https://twitter.com/x/status/1571123547669696514
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ جنگ گروپ اورنون لیگ کی چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف مہم مکمل طور پر Expose ہو گئ ہے راناشمیم کا معافی مانگنا کافی نہیں یہ کوئ غلطی یا زبان نہیں پھسلی بلکہ ایک منظم سازش ہے جس کے پیچھے کے کردار بھی اب سب کے سامنے ہیں چیف جسٹس اسلام آباد معاملے کی طے تک پہنچیں ملزمان کو سزا دی جائے
https://twitter.com/x/status/1571031352086237184
 

Qudsi

Minister (2k+ posts)
in kanjro ko phansi dene k liye ek ek case hi kafi hona chaheye tha, lekin afos neutral b ....nal ral gaye
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
This is not a mistake.It was well planned conspiracy against Judges and influenced the running case by Nawaz..Geo and Journalists. Rana S can be forgiven if he confess he did this on purposes for Pmln.Warna aik ex Judge ka Affidavit se mukkar jana qablay qabool nahi..
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

سب سے پہلے اس ضض کی پینشن اور تمام مراعات کو فوراً واپس لیا جائے۔ اس کے بعد اس پر کیس کیا جائے کیونکہ یہ ملک کو تباہی میں دھکیلنے کی کوشش ہے
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
یہ تو ہمیں شروع دن سے معلوم تھا لیکن جب اپنے آپکو سب سے بڑا مسلمان ثابت کرنے والے منافق انصار عباسی کیسے بری طرح ایکسپوز ہوا ہے۔۔