راجہ ریاض کے ایک ٹکٹ میں 2 مزے، مونس الٰہی کا چیلنج

rajai1h22.jpg

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض سے "حکومت اپوزیشن" کی اصطلاح کی وضاحت مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راجا ریاض نے جیو نیوز کے پروگرام "کیپٹل ٹالک" میں خصوصی شرکت کی، پروگرام کے دوران میزبان حامد میر نے سوال کیا کہ آپ نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا تھا اور اب آپ نے پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیا ہے تو آپ کوقومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے کر دوبارہ الیکشن نہیں لڑنا چاہیے تھا؟

راجا ریاض نے حامد میر کے سوال کے جواب میں کہا کہ جب اگلا الیکشن آئے گا تو ہم ضروری پی ٹی آئی کے علاوہ کسی دوسری پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے، ابھی تک تو ہم "حکومت اپوزیشن" میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1528771565751521285
مسلم لیگ ق کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ نے اس گفتگو کا چھوٹا سا ویڈیو کلپ شیئر کیا اور کہا کہ راجا صاحب یہ حکومت اپوزیشن کیا ہوتا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ میں ہمت ہے تو استعفیٰ دیں اور پی ڈی ایم کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں، انشااللہ آپ کی ضمانت ضبط ہوگی۔

دنیا نیوز کے معروف صحافی خاورگھمن نے راجہ ریاض کی گفتگو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ راجہ ریاض صاحب فرماتے ہیں آئندہ انتخابات انہوں نے نون لیگ کے ٹکٹ پر لڑنا ہے لیکن اس وقت تک وہ لیڈر آف دی اپوزیشن رہیں گے اور نون لیگ کے صدر اور موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف جن سے وہ ٹکٹ لیں گے، ان پر تنقید کرتے رہیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1528775554601713664
انہوں نے مزید کہا کہ ویسے ہمارے سیاسی لیڈران قوم کو کتنا بیوقوف سمجھتے ہیں
 
A.jokhio

Minister (2k+ posts)

ECP_Pakistan do u feel any shame?..U r all accountable in front of Allah n constitution of Pak...as per our constitution its Allah who ultimately rule Pak thru people of Pak as HIS representative, as per their elected members....ds he represents us?
 
rahail

Senator (1k+ posts)
ECP_Pakistan do u feel any shame?..U r all accountable in front of Allah n constitution of Pak...as per our constitution its Allah who ultimately rule Pak thru people of Pak as HIS representative, as per their elected members....ds he represents us?
Is it even possible for ECP to feel shame. They have no fear of Allah and they think they are superman. Time will break them in to pieces.
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Raja Riaz type people are Filthy scums on this earth.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور