دہشت گردی کی اصل وجہ ’’نظریہ پاکستان‘‘ ہے، مودی کی زہرافشانی

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)
1805550-modi-1568197398-866-640x480.jpg

مودی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان کی نظریاتی اساس کو دہشت گردی کی بنیاد قرار دیا ہے۔ (فوٹو: فائل)

نئی دہلی: بابری مسجد کی شہادت اور گجرات میں مسلمانوں کے قتلِ عام کے حوالے سے ’’گجرات کا قصاب‘‘ کے نام سے شہرت رکھنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کو بنیاد بناکر پاکستان کے خلاف زہراگلنا شروع کردیا ہے ۔

نریندر مودی نے ’’نائن الیون‘‘ (9/11) کے اٹھارہ سال مکمل ہونے پر دہشت گردی کو ’’عالمی خطرہ‘‘ کہا اور پاکستان کی نظریاتی اساس کو دہشت گردی کی بنیادی وجہ قرار دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی اور 5 اگست 2019 سے جاری کرفیو اور لاک ڈاؤن کو فخریہ انداز سے بیان کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ پچھلے دنوں میں ان کی حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف جرأت مندانہ اقدامات کیے ہیں۔

نریندر مودی نے الزام لگایا کہ پاکستان خفیہ طور پر سیالکوٹ، جموں اور راجستھان سیکٹرز میں بڑی کارروائی کی تیاریاں کررہا ہے۔

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
اور نظریہ پاکستان کی اصل وجہ دو قومی نظریہ ہے: مسلمان اور ہندو دو الگ قومیں ہیں
دو قومی نظریہ ہندوتوا کا بھی بنیادی نکتہ ہے ، سارواکر اور بی جے پی کے بانیوں کا یہی پرچار تھا کہ ہندو اور مسلمان (بمع عیسائی وغیرہ) دو الگ قومیں ہیں ، مگر ہندو کے علاوہ سبھی ایک غیر قوم ہیں ۔ صرف ہندو قوم کو بھارت میں بسنے کا اور حکمرا نی کا حق ہے ۔۔۔۔،دوسری قوم محکوم بن کر رہے یا ملک چھوڑ جائے یا زبردستی انکا مذہب تندیل کیا جائے ۔۔ شدھی سنگھٹن اسی نظریے کی پیداوار تھیں ۔۔۔ فرق دو قومی نظریے کا نہیں بلکہ یہ کہ بھارت صرف اور صرف ہندو قوم کا ہے ۔۔۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

دوقومی نظریہ ہندوتوا کا ردعمل ہے..ہندوتوا نے ان آبائی ناشندوں سےبھی ہندوستان میں رہنے کا حق چھین لیا جو ہندو دھرم سے ارتداد کر گئےِ کہنے کو بھارت ایک سیکولر ریاست ہے