دہشت گردوں سے کس کے کہنے پر اور کیا مذاکرات ہو رہے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسی

2qaziisaterroridtretalks.jpg

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ جو دہشت گرد سوات میں بچیوں کے اسکولوں پر حملے کرتے ہیں ہم ان سے کس کے کہنے پر اور کیا مذاکرات کر رہے ہیں؟

عالمی جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ نبیﷺ کی تعلیمات پر عمل نہ کرنا مسائل کی وجہ ہے، سوات میں بچیوں کے جس اسکول پر حملہ ہوا وہ پانچ سال تک بند رہا، کئی تعلیمی اداروں کو اڑا دیا گیا، غیرت کے نام پر عورتوں کا قتل یہاں مسئلہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1573629631038734336
معزز جسٹس نے خطاب میں کہا ہمارا ایمان عورتوں کی عزت کا درس دیتا ہے، قرآن میں بھی عورت کے احترام کا حکم دیا گیا ہے اور ہم ان ہی دہشت گردوں سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے کی کس نے آفر دی؟

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ملک کا ایک بڑا حصہ زیر آب آیا، عالمی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ہمیں دنیا کی طرف دیکھنے کے بجائے خود عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ ججوں، بیورو کریٹس اور فوجی افسران کو کاریں دینا بند کریں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا سرکاری خزانے میں غریب تو اپنا حصہ ڈال رہا ہے لیکن وہ پیدل چلتا ہے، سائیکل پر سفر کرتا ہے، وہ پیسہ سائیکل کے راستوں، پیدل چلنے کے راستوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کیا جائے۔
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
کن ٹُٹوں کے کہنے پر
۔۔۔۔۔
ویسے اگلے سال تیرے چاول بھی چِٹے ہو جائیں گے
 

Altruist

Minister (2k+ posts)
Why does this man always try to throw the ball in another direction?

Where was this man when Zardari was playing games to do regime change, or he was sitting on the sidelines like his other brothers to let a government fall by using purchasing lotas?
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

اس کتے کو رسول اللہ کا نام لینا نہیں چاہیئے۔ کیوں اللہ کے رسولﷺ نے کیا حرام کھانے کی اجازت دی؟ جب تو حرام کھا رہا ہے تو کس کو تلقین کر رہا ہے؟ تیرا کیا خیال ہے یہ سب کراماً کاتبین لکھنا بھول جائیں گے؟