دوسری شادی کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے دوسری شادی کیلئے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قراردیدی۔

دوسری شادی کرنے والوں کیلئے بری خبرسامنے آگئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوسری شادی سے متعلق بڑا فیصلہ سنادیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک شخص کی طرف سے کی گئی دوسری شادی کے خلاف کیس کی سماعت کے بعد اپنے فیصلے میں لکھا کہ دوسری شادی کے لیے بیوی سے اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری ہوگی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیاہے کہ پہلی بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل کے انکار کے بعد اگر کوئی شخص شادی کرے گا تواسے دوسری شادی پر سزا ہوگی۔

عدالت نےکہاہے کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے مطابق اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شخص کو سزا اور جرمانہ ہو گا۔

عدالت نے ایک کیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اسلام آباد کے مجسٹریٹ نے مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والےایک شخص کو سزا سنائی،آزاد کشمیر کے رہائشی لیاقت علی میر کو ایک ماہ قید اور 5 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے کشمیر کا باشندہ ہونے کی وجہ سے لیاقت علی کو بری کیا،جس شخص کے پاس قومی شناختی کارڈ ہے، اس پر تمام قوانین کا اطلاق ہو گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پہلی بیوی کی اپیل پر لیاقت علی میر کی بریت کے حکم کو کو کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے حکم دیاہے کہ ایڈیشنل سیشن جج میرٹ پر لیاقت علی میر کی دوسری شادی کے کیس کا فیصلہ کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے کہا گیا کہ نکاح اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہے، عدالت کا مکمل دائرہ اختیار ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ لیاقت علی میر نے 2011 میں پسند کی شادی کی ،2013 میں لیاقت علی میر نے بیوی اور مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی تھی۔

vicahmed99

Chief Minister (5k+ posts)
Hamary par bus naam ka muslim label hey tabhi tau aaaj es mess mein hein

یہ کیا چول پن ہے۔۔۔۔؟ جب اسلام دوسری شادی کی اجازت دیتا ہے تو ملکی قوانین؟ اور پاکستان میں تو کوئی قانون اسلام کے منافی نہیں بن سکتا۔۔۔۔یہ کیا ہے؟
 
Truthstands

Minister (2k+ posts)
جب تک جھوٹے وکیل جج بنتے رہیں گے یہ ھوتا رھے گا۔ ان ججز کو کسی غیر مسلم جج سے تربیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔اللہ انکو ھدایت دے نہیں تو انکو جہنم واصل کریں۔ یہ فیصلہ اللہ کے حکم سے براہ راست متصادم ہے
 
waqarwah81

Senator (1k+ posts)
There should be a valid reason for second marriage people in Pakistan and other Muslim countries just marry to quench there sexual thirst,with due respect I don't agree with above comments.
 
Admiral

Chief Minister (5k+ posts)
یہ کیا چول پن ہے۔۔۔۔؟ جب اسلام دوسری شادی کی اجازت دیتا ہے تو ملکی قوانین؟ اور پاکستان میں تو کوئی قانون اسلام کے منافی نہیں بن سکتا۔۔۔۔یہ کیا ہے؟
Hamary par bus naam ka muslim label hey tabhi tau aaaj es mess mein hein
جب تک جھوٹے وکیل جج بنتے رہیں گے یہ ھوتا رھے گا۔ ان ججز کو کسی غیر مسلم جج سے تربیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔اللہ انکو ھدایت دے نہیں تو انکو جہنم واصل کریں۔ یہ فیصلہ اللہ کے حکم سے براہ راست متصادم ہے

صرف ملامت اور افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔۔ اسلام کے نام پر ملک بنا، لیکن اس میں حالات یہ ہیں کہ طوائف ایک فون کال پر میسر ہے، لیکن بیوی کے لیے بندے کو چھتر کھانے پڑتے ہیں۔
یا تو ملک کا نام بدلنا چاہیئے یا پھر عدالتی نظام کو مسلمان کرنا چاہیئے
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
There should be a valid reason for second marriage people in Pakistan and other Muslim countries just marry to quench there sexual thirst,with due respect I don't agree with above comments.

In Islam there is not any 'Valid Reason' mentioned. If not following Islam then no need to agree.
 
CANSUK

Chief Minister (5k+ posts)
لوگوں کو اور خاص کر مردوں کو اب تو باہر نکل کر اس اسلام آباد اور لاہور ہائيکورٹ کو سبق سکھانا چاہيے۔
 
asadqudsi

Senator (1k+ posts)
In islam a man CAN Marry up to four women if can treat all of them equally not SHOULD marry four because a man is a man. Who will decide if one can treat all four equally? Logically the wives should have a say. It means all wives would have to be aware of each other and should even know exactly what the other three are getting (money, attention, etc) . There lies the role of courts.
 
4PeaceAndJustice

MPA (400+ posts)
There should be a valid reason for second marriage people in Pakistan and other Muslim countries just marry to quench there sexual thirst,with due respect I don't agree with above comments.
So if they are not allowed this, what will they do to quench their thirst? In Islam its called Zina. Hence all limitations are on marriage and no issues if you have extra marital affairs..Thats western culture...
 
kakamuna420

Chief Minister (5k+ posts)
most of the people going for second marriages are those with impotence or other disorders. They blame the wives but it is them who have to be blamed.
Famlies should demand sperm test for all males who were previously married.