دور حاضر کے أُوْلِي الأَمْرِ مِنكُمْ کہیں ڈونلڈ ٹرمپ اور جین کلاڈ جنکر تو نہی ؟؟؟

Ahud1

Chief Minister (5k+ posts)


کل کے ویک اینڈ پر دوستوں کے ہاں جانا ہوا ویسے تو یہ محفل گھل غپارنے پر ہی مبنی ہوتی ہے
کل والی محفل میں مختلف دوستوں کے دو اجنبی مہمان بھی ساتھ تھے
گفتگو ایک حادثے کی طرح دونوں مہمانوں کے ہاتھ چلی گئی
کچھ ہی دیر میں ہمارے نشے ہرن تھے

اور اتنی خوبصورت گفتگو ہم نے زندگی میں نہی سنی تھی
دونوں احباب اپنے اپنے مکتبہ فقر کے محقق حافظ اور باقائدہ عالم تھے
تفصیلات طویل اور کسی اور موقع کے لئے موقوف

لب لباب یہ نکلا کے
ویسے بات آسیہ سے ہی شرو ع ہوئی تھی

آج کے اس دور میں مسلم ممالک کے سیکورٹی صحت روزگار کا مکمل انحصار یورپ اور امریکا پر ہے
ممسلم ممالک اپنی مرضی کے قوانین لاگو کریں تو پابندی لگ جاتی ہے
کسی بھی طور پر آزادی کو پرکٹس کرنے کی کوشش کریں تو انھیں سبق سکھایا جاتا ہے
لگ بھگ تمام اسلامی ممالک نے اسلامی اتحاد کے نام سے جو فوج بنائی تھی اس کا سپاہ سالار بھی ٹرمپ ہی کو چنا گیا تھا
اور مسلم ممالک کے معدنی ذخائر ہوں یا فوجی وسایل سب کا اصل کنٹرول یورپ امریکا کے پاس ہی ہے

کوئی ملک اگر گستاخی کر بیٹھے تو اسے ایران بنا دیا جاتا ہے جہاں پر سنا ہے آج کل لاکھوں کی روٹی ملتی ہے

اسلام میں شریعت کی دو اقسام کا ذکر بھی اسی محفل میں ہوا
آزاد شریعت اور قید شرعیت
یعنی حاکم مسلمانوں کے شرعی احکامات اور محکوم مسلمانوں کےشرعی احکامات

مثال کے طور پر اگر پاکستان کسی کو کوئی شرعی سزا دیتا ہے
ہاتھ کاٹے سنگسار کرے یا پھر آسیہ کو ٹانگ دے تو
یوروپ اور امریکہ غضب ناک ہوں گے
جی ایس پی پلس سمیت نہ جانے کیا کچھ کھو جاے
اور ہمارے ملک بھی ایران کی طرح نرغے میں آ جاتے

یا پھر اسرائیل کی حالیہ جہاریت جس میں عالم اسلام کی مجموعی طاقت کو بھی فلسطین کے خلاف اقدامات پر مجبور کریں اسرائیل کے خلاف اف تک نہ کی جائی سکے

اس تیرہ کے حالات میں محکوم شریعت کے احکامات نافذ ہوں گے

اور اللہ اور اس کے رسول کے بعد اطاعت ہو گی تو صرف
أُوْلِي الأَمْرِ مِنكُمْ ڈونلڈ ٹرمپ اور جین کلاڈ جنکر
کی

شرم کرو مسلمانوں تم اس مذہب کو کس حد تک لے اے ہو

قائد اعظم نے پاکستان کو اسلامی اصولوں کی تجربہ گاہ بنایا تھا
جہاں پر اب مغرب کی اجزات کے بغیر تم جی بھی نہی سکتے
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)
Don,t blame West or the rest for your own greed weaknesses and wrong doing ----- Ghar ki larki khud khrab na ho tu muhalay Kay laonday jurait nahi kartay
Khud ko theek karo ---- Duniya khud theek ho jaye gi
 

TahiraUmmemomina

MPA (400+ posts)
کسی کی غلامی کا پٹہ اُتارنے کے لئے آزادی کی سوچ کا ہو نا ضروری ہے اور اپنی آزادی کے بعد سارے گھر کی آزادی کے لئے اپنے بہن بھائیوں کی آزادی کے حقوق کو بھی تسلیم کرنا ضروری ہوتا ہے ۔گھر کو ایک اکائی ماننا پڑتا ہے اور معاشرے کو ایک اور اسی طرح ملک کو ایک اور بڑھتے بڑھتے اُمت کو ایک تسلیم کر کے برابری کے حقوق دینے پڑتے ہیں تب یہ یک جہتی آپ کو بیرونی آقاؤں سے نجات دیتی ہے ۔۔ مگر ہم میں سے تو ہر کوئے خود کو دوسرے کا آقا سمجھتا ہے چاہے گھر ہو یا معاشرہ ملک ہو یا امت ۔۔۔ عرب ممالک جو غلامانہ سلوک دوسرے مسلمان ملکوں سے آئے ہوئے مسلمانوں سے کرتے ہیں یا جو سلوک ہم اپنے ملکوں میں زات پات یا شیعہ سنی کی بنیاد پر ایک دوسر ے سے کرتے ہیں ایران سعودیہ کے خلاف سازشیں کرتا ہے اور سعودیہ ایران کے خلاف ایران پاکستان کو شیعہ ملک بنانا چاہتا ہے جس میں وہ کافی حد تک کامیاب ہو چکا ہے اور پاکستان کے مذہبی انتہاپسند ایران کو سنی ایران بنانا چاہتے ہیں سعودیہ یمن کو برباد کر رہا ہے پاکستان نے افغانستان کے خلاف بیرونی حملہ آوروں کی سہولت کاری کا کردار ادا کیا یہ تو آزاد قوموں کا نہیں غلام قوموں کا رویہ ہے اور غلام قوموں کے آقاؤں کی تعداد کا اصل پتہ صرف آقاؤں کو ہوتا ہے غلام قوموں کو نہیں ۔۔ ایسی قومیں مرگِ مفاجات کا شکار رہتی ہیں کیونکہ جرمِ ضعیفی کی کم سے کم سزا یہ ہی ہے
 

Ahmed Jawad

MPA (400+ posts)
آپ جو افغانستان میں کرتے ہو، کبھی افغانوں سے پوچھو وہ آپ کو کیا سمجھتے ہیں، بند کرو یہ فتوے، سبھی ملک اور لوگ اپنے مفاد کو دیکھتے ہیں
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Khud ko theek kar lo.. Yaheeh bohat Bari kamiabi ha aj Kal ke door mein..Pakistan at least in Army...became strong than the all Muslims countries or Ummah...Now..needs to clean up house of corruption Mafias.. which is also a long hard fight..