دعا کے بعد پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کوشادی راس نہ آئی،والدین کےگھر واپس

nimra%20kazmi%20and%20dua%20zehra%20cs.jpg


دعا زہرا کے بعد کراچی سے پسند کی شادی کرکے ڈی جی خان رخصت ہونے والی نمرہ کاظمی سسرال سے بھاگ کر دارلامان اور پھر عدالت کے حکم پر والدین کے ہمراہ کراچی روانہ ہو گئی۔ نمرہ نے مقامی عدالت میں پیش ہوکر والدین کیساتھ جانے کی استدعا کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی نمرہ کاظمی کو ڈیرہ غازی خان میں سول جج عابد حسین میو کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے نمرہ کاظمی کو والدین کے ہمراہ جانے کی اجازت دیدی۔ نمرہ کاظمی نے عدالت میں پیش ہوکر والدین کیساتھ جانے کی استدعا کی تھی۔

واضح رہے کہ نمرہ کاظمی کو تونسہ شریف پولیس نے گزشتہ روز سسرال سے بھاگ کر آنے پر پل قمبر سے اپنی تحویل میں لے کر دارالامان منتقل کیا تھا۔ نمرہ کاظمی کے وکیل محمد علی ملک کے مطابق نمرہ کاظمی نے عدالت کو بتایا کہ شوہر اس پر تشدد کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب اپنے والدین کے ہمراہ جانا چاہتی ہے۔


دوسری جانب نمرہ کاظمی نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ جانے پر بہت خوش ہے تاہم اس نے اپنے اوپر تشدد کرنے کے سوال پر جواب دینے سے انکار کردیا۔ اس موقع پر نمرہ کاظمی کے والدین بھی بیٹی کیساتھ جانے پر خوش تھے۔

یاد رہے نمرہ کاظمی نے 18اپریل کو ایک ویڈیو بیان میں اعتراف کیا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے محمد نجیب شاہ رخ سے نکاح کیا اوراسے کسی نے اغوا نہیں کیا۔

جب کہ اب عدالت کے روبرو کہا ہے کہ اس کے سسرال اور شوہر اس پر تشدد کرتا تھا اس لیے وہ شوہر کو چھوڑ کر والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہے۔
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
کراچی کی آزاد زندگی ،اور پٹھان ،کی روایتی غیرت ، معاملہ جمنا تھوڑا مشکل ہی تھا ،الله ہدایت دے ہر کسی کی اولاد کو
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
الله نے نمرہ کو دنیا میں تھوڑی سی تکلیف دے کر حق کی جانب موڑ دیا . الله مزید آسانیاں پیدا کرے آمین
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

کراچی کی آزاد زندگی ،اور پٹھان ،کی روایتی غیرت ، معاملہ جمنا تھوڑا مشکل ہی تھا

آپ کا اشارہ شاید لڑکے کی طرف نہیں بلکے لڑکے کے خاندان کی طرف ہے ، کیونکہ لڑکا تو کنفرم بے غیرت ہے
،الله ہدایت دے ہر کسی کی اولاد کو
آمین
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)

آپ کا اشارہ شاید لڑکے کی طرف نہیں بلکے لڑکے کے خاندان کی طرف ہے ، کیونکہ لڑکا تو کنفرم بے غیرت ہے

آمین
اصل میں بھائی ، کلچر ٹوٹل مختلف تھا ، کراچی، یا لاہور ، جیسے شہر میں ،لڑکیوں کا طرز زندگی اور ،ڈی جی ، خان میں طنبو نماء برقع ان دونوں کو آج کے بے صبرے معاشرے میں جوڑنا تھوڑا مشکل ہے ، ہاں اگر شعیب ملک کی طرح بندا ،کسی اور جگہ شفٹ ہو جائے تو ، شائد سٹوری آگے چل سکتی ہے ، باقی یہاں کوئی ججمنٹ تو نہیں دی جا سکتی صرف دو مختللف سیکولوجی ماحول کے ملاپ پر بحث ہو سکتی ہے
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
الله نے نمرہ کو دنیا میں تھوڑی سی تکلیف دے کر حق کی جانب موڑ دیا . الله مزید آسانیاں پیدا کرے آمین
اگر اس کے والدین نے اس کی دوسری شادی کی تو. ‏وفیصد اس میں تکلیفیں ہونگیتو کیا تب بھی والدین کے گھر بھاگ اآنا حق کی طرف آنا ہو گا؟
 

aftab818

MPA (400+ posts)
O bhai , pehlay tho DG khan walay pathan nahi , dosray ye bollywood aur local lacharpan walay dramay aur films band karo , sara mahol ganda kiya hay . Now her remaining life will be a hell , she will get married to poorly matched guy or old man who and his family will give her a life of an animal . If someone can give her my advice , please get the best education and get a secured job then marry when mature and financially secured . Hope she does well in her life , InshaAllah
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

اگر اس کے والدین نے اس کی دوسری شادی کی تو. ‏وفیصد اس میں تکلیفیں ہونگیتو کیا تب بھی والدین کے گھر بھاگ اآنا حق کی طرف آنا ہو گا؟

اس بات کا انحصار اس پر ہے کہ وہاں تکلیف کیسی اور کس قسم کی ہیں ایسی صورت حال میں وہاں تعلق قائم رکھنے کی تلقین ہے لیکن لازم نہیں . . . . . جب کہ نمرہ کے کیس میں حرام تعلق تھا اس لئے اسے ختم کرنا ہی بہتر تھا

دونوں میں بہت فرق ہے
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)

اس بات کا انحصار اس پر ہے کہ وہاں تکلیف کیسی اور کس قسم کی ہیں ایسی صورت حال میں وہاں تعلق قائم رکھنے کی تلقین ہے لیکن لازم نہیں . . . . . جب کہ نمرہ کے کیس میں حرام تعلق تھا اس لئے اسے ختم کرنا ہی بہتر تھا

دونوں میں بہت فرق ہے
کیسا حرام تعلق؟ پسند کی شادی حرام ہے؟
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

کیسا حرام تعلق؟ پسند کی شادی حرام ہے؟

ولی کی اجازت کے بغیر شادی کرنا حرام ہے

آپ کا تعلق کس مسلک سے ہے ؟ آپ واضح کریں تاکہ آپ کے مسلک سے متعلقہ احکام بیان کیے جایئں
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)

ولی کی اجازت کے بغیر شادی کرنا حرام ہے

آپ کا تعلق کس مسلک سے ہے ؟ آپ واضح کریں تاکہ آپ کے مسلک سے متعلقہ احکام بیان کیے جایئں
میرا مسلک اسلام ہے اور مجھے یہ بتاو کہ پاکستان کے قوانین اسلام سے متصادم ہیں؟ اگر ایسا نہیں تو ولی کے بغیر کورٹ میرج تو قبول کی جاتی ہے۔اور اسلام خود ایک عاقل بالغ عورت کو شادی کا حق دیتا ہے ۔ اور بیوہ اور مطلقہ بھی شادی کر سکتی ہے اپنے فیصلے سے تو یہ کیا مسلکوں کا دھندہ پھیلایا ہوا ہے ۔عورت سے اس کے اللہ کی دی ہوئی اجازت چھیننے کو اور اس پر قبضے اور تسلط جمانے کو۔کیا عورت کی مرضی کے بغیر اس کی شادی کرنا جایز اور حلال ہے؟ اگر ایسا نہیں تو یہ ولی ڈرامہ وہاں ہی کیوں سامنے آتا ہے جب عورت اپنی مرضی استعمال کر لیتی ہے۔کیا ولی کو جایز ہے وہ اپنی مرضی مسلط کر کے عورت کو وہاں شادی پر مجبور کرے جہاں وہ نہیں چاہتی اور ایسا ہر کیس میں ہوتا ہے ولی کیا اللہ کے دیے ہوئے حقوق واپس لینے کو ہے؟
اور جب ولی تمام عمر اس عورت کی کفالت کرنے کا زمہ دار نہیں ہوتا اور ایک سٹیج پر عورت اپنے فیصلے میں آزاد ہو جاتی ہے تو ایک بدل جانے والے اصول پر عورت کی زندگی پر تسلط زیادہ سے زیادہ عرصے تک رکھنے کا ایک ڈرامہ ہے اور کچھ نہیں
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

میرا مسلک اسلام ہے

یہ کہنا بہت آسان ہے کہ میں کسی مسلک کو نہیں مانتا
لیکن اس بات کو ثابت کرنا بہت مشکل ہے

اپنی بات کو ثابت کرنے کے لئے آپ کو اتنے احکامات کی تفصیل بیان کرنا ہو گی کہ آپ کی عمر گزر جائے گی لیکن وضاحت طلب سوالات پھر بھی باقی رہیں گے

اس لئے آپ کی یہ بات کلی طور پر بے وقعت ہے

اور مجھے یہ بتاو کہ پاکستان کے قوانین اسلام سے متصادم ہیں؟
سبحان الله

مرہم نواز کی سزا موخر ، نواز شریف کی لندن یاترا

کیا آپ کو اب بھی شک ہے کہ پاکستانی قانون غیر اسلامی نہیں ہیں ؟
اگر ایسا نہیں تو ولی کے بغیر کورٹ میرج تو قبول کی جاتی ہے۔اور اسلام خود ایک عاقل بالغ عورت کو شادی کا حق دیتا ہے ۔ اور بیوہ اور مطلقہ بھی شادی کر سکتی ہے اپنے فیصلے سے تو یہ کیا مسلکوں کا دھندہ پھیلایا ہوا ہے
یہ باتیں قرآن سے ثابت کریں

چونکہ آپ نے تمام مسلک سے لاتعلقی اختیار کی ہے تو ہمیں بھی پتا چلے کہ آپ کے ہاں ہدایت کا منبع کیا ہے
۔عورت سے اس کے اللہ کی دی ہوئی اجازت چھیننے کو اور اس پر قبضے اور تسلط جمانے کو۔کیا عورت کی مرضی کے بغیر اس کی شادی کرنا جایز اور حلال ہے؟ اگر ایسا نہیں تو یہ ولی ڈرامہ وہاں ہی کیوں سامنے آتا ہے جب عورت اپنی مرضی استعمال کر لیتی ہے
نامعلوم آپ کس دنیا میں رہتے ہیں

پاکستان میں تو ہمیشہ ولی ہی عورت کی مرضی کے مطابق رشتہ کرواتا ہے
۔کیا ولی کو جایز ہے وہ اپنی مرضی مسلط کر کے عورت کو وہاں شادی پر مجبور کرے جہاں وہ نہیں چاہتی اور ایسا ہر کیس میں ہوتا ہے ولی کیا اللہ کے دیے ہوئے حقوق واپس لینے کو ہے؟
نہیں نہیں نہیں
یہ جائز نہیں
اور جب ولی تمام عمر اس عورت کی کفالت کرنے کا زمہ دار نہیں ہوتا اور ایک سٹیج پر عورت اپنے فیصلے میں آزاد ہو جاتی ہے
اچھا واقعی ؟

کس عمر تک پہنچ کر عورت آزاد ہوتی ہے ؟
تو ایک بدل جانے والے اصول پر عورت کی زندگی پر تسلط زیادہ سے زیادہ عرصے تک رکھنے کا ایک ڈرامہ ہے اور کچھ نہیں
مردوں کا اس قانون کو غلط استعمال کرنا ان کے لئے گناہ کا سبب ہے

لیکن اس سے اس قانون کو نا ماننے کا جواز نہیں بنتا