دعا منگی کیس:ملزم کے پولیس حراست سے فرار پر وزیراعلیٰ سندھ ان ایکشن

8duamngiwziraala.jpg

دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے پولیس حراست سے فرار ہونے کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر ملزم کے فرار کے لئے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو گرفتارکرلیا گیاہے ، واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے اس حوالے سے تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم بھی تشکیل دے دی ۔

کراچی پولیس ہائی پروفائل کیس کے ملزم کی حفاظت نہ کر سکی، مرکزی ملزم زوہیب قریشی کو کل عدالت میں پیش کیاگیاتھا، حاضری کے بعد پولیس کے ساتھ خریداری کے بہانے ملزم مارکیٹ سے فرار ہوگیا، ملزم زوہیب قریشی کو واپس جیل پہنچانےکے لئے ہیڈ کانسٹیبل نوید اور کانسٹیبل ظفر کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی، پولیس اہلکار زوہیب قریشی کو جوتے دلانے طارق روڈ لے کر گئے جہاں سے وہ فرار ہو گیا ۔

مراد علی شاہ نے ایس ایس پی کورٹ پولیس اعظم درانی کو بھی فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ پولیس کو ملزم زوہیب قریشی کو فوری گرفتارکرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کوواقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 30 نومبر 2019 کی شب ڈیفنس، خیابان بخاری کمرشل سے کار سوار ملزمان طالبہ دعا منگی کو اغوا کر کے لے گئے تھے جب کہ ملزمان نے دعاکے ساتھ موجود اس کے دوست حارث سومرو کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا ، فائرنگ کے بعد کار سوار ملزمان کے ہاتھوں اغوا ہونے والی دعا منگی ایک ہفتے بعد گھر پہنچی تھی،دعا منگی کا دوست اس موقع پر فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا۔

دعا منگی نے اپنے اس دوست کے علاج کے لیے فنڈ جمع کرنے کی مہم چلائی، جس نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دعا منگی کو اغواکاروں سے بچانے کی کوشش کی تھی ، جس کے بعد جنوری 2021میں انسداد دہشت گردی عدالت نے دعا منگی اغوا کیس میں زوہیب قریشی، محمد طارق عرف شکیل اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔
 
Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
اِس بھوسڑی والے نامراد شاہ کے گھر چھاپا مارو۔۔ وہیں چھپا ہوگا۔۔

پیپلی کتوں یہ بھی عمران خان پر ڈال دو۔۔
 
? ? ? ?