دریائے چناب: سیلفی لیتے ہوئے 3 بہنوں سمیت 4 افراد ڈوب گئے

Geek

Chief Minister (5k+ posts)
546866_34631558.jpg


علی پور: (دنیا نیوز) علی پور میں سیلفی بناتے ہوئے 3 بہنوں سمیت 4 افراد دریائے چناب میں ڈوب گئے، 2 افراد کو دریا سے زندہ حالت میں نکال لیا گیا، 2 بہنوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

علی پور روڈ پر ابراہیم والی پتن کے قریب 3 بہنیں اور انکا کزن دریا میں ڈوب گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دریائے چناب کے کنارے سیلفی بناتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے باعث پیش آیا، مقامی افراد نے ایک لڑکی سمیت 2 افراد کو زندہ حالت میں دریا سے نکال لیا۔

ریسکیو کے مطابق دریا میں ڈوبنے والی 2 بہنوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 5 بہنیں اپنے کزن کے ہمراہ سیروتفریح کے لیے دریائے چناب پر گئی تھیں جہاں سیلفی لیتے ہوئے تین بہنیں اور انکا کزن دریا میں ڈوب گیا۔

 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
اور یوں یہ سیلفی ایک یادگار بن کر رہ جاےگی....اور انکی فیملی
اسے سالوں تک دیکھتی رہے گی....اور روتی بھی.
اور شائد سوچتی بھی کہ کیا ایسے خطرناک مقامات پر سیلفی بنانا
کوئی ضروری ہے؟....لیکن افسوس ایسی سیلفیاں بنتی رہیں گی...
لوگ مرتے رہیں گے...اور روتے بھی
ہے کوئی جو سبق سیکھے؟
شائد کوئی بھی نہیں
 

remykhan

Chief Minister (5k+ posts)
Its sad news, youngsters don't get any safety lessons from parents or schools. People die unnecessarily in scores in accident in Pakistan due to lack of safety know how.