خواتین سمیت پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان گرفتار ہوئے، کس جیل میں رکھا گیا؟

ptiwk111.jpg


مختلف شہروں سے تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان کو ایک جگہ سے حراست میں لیکر دیگر شہروں میں بنی جیلوں میں رکھا جا رہا ہے۔


پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت سے روکنے کے لیے اب تک سیکڑوں کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے

عدالت کی جانب سے جاری کردہ حکم کے مطابق کہا گیا ہے کہ اگر کسی کے خلاف کوئی مصدقہ رپورٹ ہے تو آگاہ کریں۔


ادھر ساہیوال کے سینٹرل جیل میں مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان کو منتقل کیا گیا ہے۔ یہاں خاتون سمیت پی ٹی آئی کے 121 کارکنان ساہیوال سینٹرل جیل منتقل کیے گئے ہیں اور ساہیوال سے گرفتار ہونے والے 32 کارکنوں کو اوکاڑہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔


دوسری جانب فیصل آباد سے خاتون سمیت 48 کارکنان کو ڈی جی خان سینٹرل جیل منتقل کیا گیا ہے۔ چنیوٹ سے 37، اوکاڑہ سے 25 کارکنان کو سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا مختلف شہروں سے آغاز ہو چکا ہے، لاہور کے بتی چوک ، مینار پاکستان پر پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کی گئی جس کے باعث حالات کشیدہ ہوگئے، اسی دوران ایوان عدل میں بھی پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم ہوا۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
PTI ko ab apnay shuhda k lia insaaf ki awaz buland karna ho gi.Zakhmio k lia bhi.PTI ka aik aik arrest banda bahir hona chahay.Medias.Social medias par toufan barpa karna ho ga..Adalat ke ehkamaat k bawjood logo ko arrest kia gia.mara gia.rastay band rakhay...Ye straight contempt of court ha..CJ.Bandial..aur CJ.IHC.Athar ko foran action lena chahay..