خزاں کے بھی رنگ ہوتے ہیں، چترال آیون کے فال کلر گارڈن موسم حزاں میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

myvoicetv

Councller (250+ posts)
خزاں کے بھی رنگ ہوتے ہیں، آیون کے فال کلر گارڈن موسم حزاں میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔


چترال: وادی کیلاش کا پہلا گاؤں آیون بھی خوبصورتی میں کیلاش سے کم نہیں ہے۔ اس وادی میں میجر ریٹائرڈ شہزادہ خوش احمد الملک مرحوم نے ایک باغ
لگا یا تھا جس کا نام ہے فال کلر گارڈ ن آیون۔ یعنی موسم حزان کے رنگوں کا خوبصورت منظر۔



5.jpg

فال کلر باغ آیون کو بائیو ڈیورسٹی کنزوریشن فاؤنڈیشن پشاور نے باقاعدہ رجسٹر ڈ کیا ہوا ہے جس کی معائنہ اور تیکنیکی سرپرستی کیلئے ہر سال شہزادہ خوش احمد الملک مرحوم کے دعوت پر پشاور یونیورسٹی باٹنی ڈیپارٹمنٹ کے سابق چئیرمین اور بوٹانیکل گارڈن ازاخیل کا ڈائیریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبد الرشید باقاعدہ سے آیون آیا کرتا تھا اور باغ کے حوالے سے شہزادہ مرحوم کو مفید مشورے دیتے۔

اس باغ میں محتلف ممالک سے منگوائے گئے پودے لگائے گئے ہیں جن کی حصوصیت یہ ہے موسم حزاں میں اس کا رنگ بدل جاتا ہے اور یوں سبز رنگ آہستہ آہستہ بدل کر، زرد، گلابی اور سرح رنگ میں بدل کر اس کی حسن کو نکھار تا ہے۔ اس باغ میں حصوصی طور پر ایسے پودے لگائے گئے ہیں جو حاص کر اس موسم میں جہاں پودے پتے جڑ کر نہایت بد نما لگتے ہیں یہاں ان پتوں کا رنگ بدل کر گلابی ہونٹوں کی طرح سرح ہوجاتی ہے جو کثیر تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

شہزادہ مرحوم کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ایک مرتبہ جہاز میں فرانس سے آرہا تھا اس کے پاس پودے بھی تھے اور سامان۔ اب جہاز میں سامان کی گنجائش صرف ایک ہی پیکٹ کا تھا یا تو شہزادہ صاحب پودے ساتھ لاتے یا اپنا بیگ اور سامان تو شہزادہ صاحب نے اپنا بیگ اور سامان ائیرپورٹ پر چھوڑ ااور پودوں کو ساتھ لاکر اس باغ میں لگائے جو بڑ ے ہوکر موسم حزاں کی رنگوں کو نکھارتا ہے۔

مرحوم خوش احمد الملک کا حواہش تھا کہ وہ فال کلر گارڈن اور اس قسم کے پودوں کے ذریعے موسم حزاں میں بھی سیاحت کو فروغ دے جہاں لوگ اکثر اس موسم میں چترال سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ فال کلر گارڈن کو اگر حکومتی اداروں کی سرپرستی ملتی رہی اور اس کی ضروری دیکھ بال ہوتا رہا تو یہ موسم حزاں میں سیاحت کا بہت بڑا ذریعہ ثابت ہوگا۔


سورس: http://www.timesofchitral.com/2019/12/blog-post_10.html