خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی نے 65 سالہ شخص کو کچل دیا

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
مریدکے: (دنیا نیوز) مریدکے میں جی ٹی روڈ پر سرکاری گاڑی چلانے والی خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے 65 سالہ بزرگ کو کچل دیا۔ پولیس نے مدعی سے کارروائی نہ کرنے کا حلف نامہ لیکر خاتون اے سی کو جانے کی اجازت دے دی۔

458538_17456944.jpg


لاہور کے قریب مریدکے جی ٹی روڈ پر خاتون اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال نے 65 سالہ بزرگ سردار علی کو کچل دیا۔ حادثے کے شکار معمر شخص کو مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس بزرگ کی میت اور خاتون اے سی کو تھانے لے گئے اور متوفی کے بیٹے سے کسی بھی تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حلف نامہ لیکر اسسٹنٹ کمشنر کو خاطر مدارت کے بعد گاڑی سمیت تھانے سے جانے کی اجازت دے دی۔

Capture(96).jpg


یاد رہے کے چند دن قبل اسلام آباد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے بھی ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا۔
http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Crime/458538
 
Last edited by a moderator:

swing

Chief Minister (5k+ posts)
مریدکے ، رانا تنویر جیسے ڈکیت کا قبضہ ہے وہاں کیا چلنی ہے کسی کی ، جب تک کوئی بڑے عہدے کا بندا اس میں نہ آے
 

akinternational

Minister (2k+ posts)
raja parvez aur iss AC ko forun giraftar karo.....sath hi rana tanweer ko bhi....inhain phansi do.....ye khabees jab tak ru-e zameen per hain shaitani nizam hi rahe ga.
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Next time Im in Pakistan, Id like to run over a few names I have on my list.

Note to self: Make several copies of above stamp paper format. Leave name blank.
 

Ali raza babar

Chief Minister (5k+ posts)
جس کسی نے اس علاقے میں کار چلائ ہے اسے پتا ہعگا کہ ہوا کیا ہے