حکومت کاکمرشل فیڈرز پر رات 7 سے 10 بجے تک بجلی بند کرنے کا فیصلہ؟

sho1111.jpg


وزارت پاور ڈویژن نے بجلی کی بچت کیلئے اہم فیصلے کرتے ہوئے کمرشل فیڈرز پر رات 7 سے 10 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل کرنے کی تجویز دیدی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت پاور ڈویژن نے کمرشل فیڈرز پر بجلی کی فراہمی کی معطلی کی سمری تیار کرلی گئی ہے جسے منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوایا جائے گا،جس کے مطابق ملک بھر کے کمرشل فیڈرز کو رات 7 سے 10 بجے تک بند کردیا جائے گا۔

پاور ڈویژن کے مطابق ان فیڈرز کو رات میں بند کیے جانے کے بدلے دن کے اوقات میں ان فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، اس اقدام سے بجلی کی 5ہزار میگاواٹ بچت کا امکان ہے۔

اسی طرح پاور ڈویژن نے ٹیوب ویل فیڈرز کو بھی رات 7سے 10 کے درمیان بجلی کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے3 ہزار میگاواٹ کی بچت ہوسکے گی۔

وزارت پاور ڈویژن کی ان تجاویز پر مبنی سمری کو رواں ہفتے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سے منظوری کیلئے بھجوایا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کا حکم دیا تھا جسے تاجروں نے ماننے سے انکار کردیا تھا، تاجربرادری کی جانب سے جلدی دکانیں بند کرنے سے انکار کے بعد متبادل تجویز کے طور پر کیا ہے۔

 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
thats good decision

this is the only way people could close business on time

8pm should be the closing times for all businesses
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
1-2 saal kay liaey tamaam karobar band kar kay dekh lein, Bijli ki bhi bachat ho jay gi or abaadi bhi kum ho jay gi, jo baqi bachein ge wo to sakoon se rahein ge