حکومت نے مقامی طور پر تیار سستی چینی چھوڑ کر مہنگی چینی خرید لی

5e89364497634.jpg

عوام ویسے ہی مہنگائی سے پریشان، ایسے میں وفاقی حکومت نے کردیا انوکھا اقدام، سستی چینی چھوڑ کر مہنگی چینی خرید لی،آخر ماجرا کیا ہے، جی ہاں وفاقی حکومت نے سستی مقامی چینی چھوڑ کر 38 روپے مہنگی چینی خریدنے کا منفرد کام کرڈالا ہے،ذرائع نے حکومت کے اس انوکھے اقدام کی تصدیق کردی ہے، ذرائع کے مطابق حکومت نے مہنگی ترین درآمدی چینی خریدنے کا ریکارڈ بنایا ہے، اور چینی کیلئے637.10 ڈالر فی ٹن کی کم سے کم بولی کو منظور کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع سے بتایا کہ درآمدی چینی پورٹ پر108روپے 85 پیسے فی کلو کے حساب سے ہوگی، جبکہ اخراجات ملا کر یوٹیلٹی اسٹورز کو چینی تقریباً 123 روپےکلو میں پڑے گی،ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے2 لاکھ میٹرک ٹن چینی کا سودا کیا جسے الخلیج گروپ سے خریدا گیا ہے، اس طرح حکومت نے سستی مقامی چینی چھوڑ کر تقریباً38 روپے فی کلو مہنگی چینی کا انتخاب کیا ہے،مقامی چینی 84.50 روپے فی کلو اور درآمدی چینی 123 روپے فی کلو ہوگی،درآمدی چینی کی پہلی کھیپ 20 سے 24 ستمبر تک پاکستان پہنچے گی۔

ملک میں چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے دعوے بے سود ثابت ہوئے ہیں، فی کلو چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 50 پیسے ہے اور شہری 115 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں،جبکہ حکومت اب بھی کہتی سنائی دے رہی ہے کہ چینی سستی ہوگی،کراچی کے شہری 50 روپے 50 پیسے، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، بہاولپور، حیدر آباد اور کوئٹہ کے شہری 20 روپے 50 پیسے مہنگی چینی خرید کر گزارا کررہے ہیں۔
 
Haha

Minister (2k+ posts)
اگر یہ خبر سچ ہے تو وزیر تجارت کو پوچھا جائے کہ یہ کیا ہو رہا ہے اور اگر واقعی سستی چینی چھوڑ کر مہنگی چینی خریدی جارہی ہے اور خبر سچ ہےُتو وزیر تجارت تو یا کوئی بیورو کریٹ زمہ دار ہے تو جو جو بھی ذمہ دار ہے اس کو الٹا ٹانگو ننگا کرکے لتر مارو اور زمہ دار حرام زادوں سے ریکوری کرو اور اگر خبر غلط ہے تو کوئی تردید کوئی بیان جو حکومت کی طرف سے آنا چاہئے تھا اور نہیں آیا تو جس کی زمہ داری ہے ایسی ڈس انفارمیشن کی تردید کرنے کی اور عوام کا اصل بات بتانے کی اور وہ اب تک خاموش ہے تو اس زمہ دار بندے کو ننگا کرکے الٹا ٹانگ کر چھترول کی ضرورت ہے
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

Chances are..... sugar mafia may be behind this deception campaign to bring bad name to the government.
On the other hand if it has been done deliberately by the government.... not a bad idea to teach this mafia a lesson. Now the mafia has to unload their hoarded stock at a lower price.... even lesser than their cost, I guess.