حکومت میں صلاحیت نہیں کہ پاکستان کے مفاد میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کرتی، مریم اورنگزیب

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)

اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈالر کا تاریخ کی بلند ترین سطح پر آنا ’آئی ایم ایف‘ کے ’آئی ایم ایف‘ سے کامیاب معاہدے کے اثرات ہیں۔

ڈالر مہنگا اور روپے کی قدر میں مزید کمی پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ 9 ماہ سے ملک و قوم پر نالائق اور نااہل حکومت مسلط ہے، اسی ٹولے کی نالائقی کی وجہ سے ہر روز پاکستان کے عوام کو بری خبر سننا پڑ رہی ہے۔ انہوں نے طنز کیا کہ ’آئی ایم ایف‘ کے ’آئی ایم ایف‘ سے کامیاب معاہدے کے بعد ہر روز روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے اور آئندہ بھی ہوگا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ صرف 9 ماہ کے عرصے میں مہنگائی کی شرح 3 گنا بڑھی اور ترقی کی شرح آدھی ہوگئی، 8 لاکھ افراد بے روزگار ہوچکے ہیں، حکومت ہر روز 16 ارب قرض لے رہی ہے اور اب تک 3600 ارب قرض لیا جاچکا ہے، معاہدے کے نتیجے میں ہر روز بجلی اور گیس مہنگی ہوگی اور ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہو گا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عوام کے تمام منصوبوں سے سبسڈی ختم اور ریلیف چھینا جارہا ہے، عمران خان کی نالائق اور نااہل ٹیم میں اتنی صلاحیت نہیں کہ پاکستان کے مفاد میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے کرتی، اسی وجہ سے ’آئی ایم ایف‘ کی ٹیم بھرتی کرنا پڑی اور ملک کو ’آئی ایم ایف‘ کے پاس گروی رکھ دیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کو چور دروازے سے کی گئی ’آئی ایم ایف‘ ڈیل اور ایمنسٹی پر بند کمرے میں بریفنگ دی۔

https://www.express.pk/story/1669706
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ہاں جی، جن میں لاہور کو پیرس بنانے کی صلاحیت نہیں ان کے پاس آئی ایم ایف سے پاکستان کے مفاد میں معاہدہ کرنے کی صلاحیت ہے
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Pakistan say Muraad Nawaz Sharif ya Maryam Nawaz hai toh Waqai Imran Khan unkay Mafaad main aesa Muhaeda nhi kar sakta tah Jis say Pirates of Pent house k Flats main kuch aur Izaafa hota..