حکومت سندھ نے پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں کو نظر بند کردیا

pti-sindh1111.jpg


سندھ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے 12 رہنماؤں کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موجودہ کشیدہ سیاسی صورتحال کے باعث سندھ حکومت نے یہ فیصلہ کیا، نظر بند ہونے والے رہنماؤں میں سابق اراکین اسمبلی سمیت صوبائی رہنما شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جن رہنماؤں کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کیا گیا ان میں عمر کوٹ سے دوست محمد میمن،کرشن شرمر، حاجی حسین مگریو اور عنایت علی رند شامل ہیں۔

دیگر رہنماؤں میں آفتاب احمد قریشی، علی نواز شہانی، دلاور ملکانی، لجپت سورانی کے نام بھی شامل ہیں۔

صوبائی حکومت نے ان رہنماؤں کو ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے نظر بند کرنے کے فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کے اس فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت محکمہ داخلہ سندھ نے بھی احکامات جاری کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد آزادی مارچ میں عمران خان نے حکومت کو 6 روز کا الٹی میٹم دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر انتخابات کا اعلان کرے ورنہ 6 روز بعد 30 لاکھ لوگوں کا سونامی اسلام آباد لے کر آئیں گے۔

 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پچھلے چالیس سال سے نونیوں، پپلیوں اور ملاؤں نے ملک میں یہ جو اذیت اور مارا ماری شروع کر رکھی ہے اسکا واحد علاج شارپ شوٹرز/سنائپرز کا
..........ایک قابل بھروسہ دستہ ہے