حکومتی اتحادی جماعت ایم کیوایم نے مڈٹرم انتخابات کی حمایت کردی

mqm-pti-midterm.jpg


حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان نے قبل از وقت انتخابات کی حمایت کردی۔

نجی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے مہنگائی، سیاسی صورت حال اور عوامی مسائل کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کیا، جس میں اراکین اسمبلی، سابق بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں کنونیئر ، سینئیر ڈپٹی کنونئیر اور ڈپٹی کنونئیرز نے شرکت کی ، کور کمیٹی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل ، حکمت عملی پر غور کیا گیا جبکہ سیاسی صورتحال پر لائحہ عمل طے کرنے، مہنگائی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مختلف نکات پر گفتگو کی گئی۔


اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے قبل از وقت انتخابات کی حمایت کی۔انہوں نے کہا کہ اگر قوم کو ضرورت ہو تو قبل از وقت انتخابات ہونے چاہئیں، حکومت میں اور باہر رہ کر مسائل حل کرنے کے دونوں آپشنز موجود ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات بہت خراب ہیں۔ مہنگائی بہت ہوگئی ہے، بدانتظامی بھی مہنگائی کی وجہ ہے، وزیر اعظم سے مطالبہ کرتا ہوں غریبوں کے لئے کچھ کریں تاکہ وہ زندہ رہ سکیں۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہم نےحکومت کاساتھ جمہوریت بچانےکیلئےدیا، اگر ہمارے بغیر جمہوریت بچ سکتی ہے تو ہم علیحدہ ہوسکتے ہیں۔حکومت اورفوج کوہی نہیں پوری قوم کو ایک پیج پرہوناچاہئے، اگرقوم کو ضرورت ہو تو قبل ازوقت انتخابات ہونے چاہئیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے پر سب کو بے چینی ہے

اُن کا کہنا تھا کہ ووٹ نہیں بولے گا تو روڈ بولے گی، اگر ہمارے کارکنان لاپتہ ہیں تو یہ ہمارا نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے۔ہم نے انتخابات کی تیاری شروع نہیں کی، ہم نے حکومت سے کوئی تنظیمی مطالبات نہیں کئے تھے۔
 

knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)
Every non Karachi PTI supporter hates MQM but MQM dies to align with PTI .
Yay baghart, youthyon say itni gaaliyan kha ker bhi Imran khan ki godh may bathay hain. Halah kay Imran Khan is a prime minister because of their vote.
Aglay election may karachi may MQM kah woh hi hashar hog gah joh PTI kah hoga. People of Karachi hate both of these parties now.
 
Last edited: