حلوائی کی دکان۔پورے خاندان کا فاتحہ۔

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
پچھلے دنوں مجھے لاہور جانے کا اتفاق ہوا۔وہاں ہمارے میزبانوں کی ایک بچی کو وزیر اعلیٰ کی جانب سے ایک لیپ ٹاپ ملا تھا،جس پر لکھا تھاشہباز شریف پراجکٹ۔ وہاں ہم نے اس بات پر کافی دیر تک بات چیت کی کہ یہ پراجکٹ شہباز شریف کا ہے یا حکومت پنجاب کا ہے۔اس کے بعد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے بات ہوئی کہ یہاں جو پیسے تقسیم ہو رہے ہیں وہ پاکستان کے ہیں یا بے نظیر کی ذاتی جاگیر سے دئے جا رہے ہیں

بے نظیر کی شہادت کے بعد جس طریقے سے اس کے نام پر مختلف نام رکھے جا رہے ہیں،وہ قابل غور ہیں۔بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ، بے نظیر روڈ،بے نظیر ہسپتال، وغیرہ،لگتا ہے کچھ عرصے بعد سارا پاکستان بے نظیر آباد ہو جائے گا اور اگر کسی کو کوئی پتا وغیرہ سمجھانا ہو تو اس طرح بتانا پڑے گا

” آپ بے نظیر روڈ پر جائیں کچھ فاصلے پر آپ کو بے نظیر ماکیٹ نظر آئی گی،وہاں سے بے نظیر چوک پر داہنے مڑ جائیں سامنے بے نظیر ہسپتال نظر آئے گا۔۔۔۔۔۔۔“

ایک زمانے میں بادشاہ خان کا بیٹا ، ولی خان کا بھائی اور اسفندیار کا چچا عبد العلی خان پشاور یونیورسٹی کا وائس چانسلر تھا اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن یونین کے الیکشن جیت چکے تھے۔ ایک بار فیڈریشن کے نمائندے علی خان (وائس چانسر) کے پاس آئے اور پشاور یونیورسٹی کا نام بادشاہ خان یو نیورسٹی رکھنے کا مطالبہ کیا۔علی خان نے جواب میں کہا، وہ آپ کا لیڈر ہے لیکن میرا باپ ہے اور قدرتی طور پر مجھے آپ سے زیادہ ان سے محبت اور عقیدت ہے۔میرا بھی دل چاہتا ہے کہ اپنے باپ کے لیے کچھ کروں ،لیکن کیا کبھی بادشاہ خان نے اس یو نیورسٹی کا دورہ کیا ہے، کبھی اس کے لیے ایک روپیا چندہ دیا ہے،کیا اس کی تعمیر میں کوئی حصہ لیا ہے۔اگر نہیں تو کس وجہ سے اس کا نام بادشاہ خان یو نیورسٹی رکھا جائے۔اور یوں طلبہ ناکام و نامراد واپس چلے گئے۔

لیکن اب یہان بھی ایسی ہی ایک بندر نانٹ چل رہی ہے۔بادشاہ خان یونیورسٹی، ولی خان یو نیورسٹی، بادشاہ خان چوک ،ولی خان چوک، بادشاہ خان ایئر پورٹ، اور اب خیر سے اسفندیار ولی کی والدہ محترمہ کے نام سے تاجو بی بی گرلز کالج بھی بن چکا ہے ۔ لیکن یہ سب پراجکٹس حکومت اور عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ہو رہا ہے۔ کیا ایسا ممکن نہیں کہ قانون میں ایسی شق رکھی جائے کہ کوئی بھی سیاست دان اور حکمران ایسی حرکت نہ کر سکے؟
 
Last edited:

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
کچھ دنو کے بعد پاکستان کا سرکاری نام اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بجاۓ
زرداری جمہوریہ بے نذیرستان ہوگ
 
IhsanIlahi

Chief Minister (5k+ posts)
inho ne to meray Pakistan ko practically Daku Jamhooria Choristan bana diya hai,,,, lekin afsos k vote bhi to ham ne diye ty

jis ne mqm ko vote dia -- Zardari ko gya
jis ne Fazluu ko vote dia -- Zardari ko gya
jis ne ANP ko vote dia -- Zardari ko gya
jis ne PML-N ko vote dia -- Zardari ko gya
jis ne pML-Q ko vote dia -- Zardari ko gya

jinho ne boyecott kia tha jaali election 2008 ka ,,,, un pe tanqeed ho rahi hai is mulk me,,,,,

Wah ray Pakistaniyo --- HHHOOORRRR CCHHHUUUPOOOOO
 
AshRay

Senator (1k+ posts)
Kis Kis baat ko roain hum .... sara aawe ka aawa hi bigra hua hey. Allah is mulk ke logon ko aaankhein aur dimagh de so that they can SEE and THINK like human beings na ke Doley Shah ki Choohion ki tara bas dhamal daltey rahein in logon ke aage peeche.

Now we have a choice available.... let see ab kia hota hey. God Bless IK.
 
AshRay

Senator (1k+ posts)
inho ne to meray Pakistan ko practically Daku Jamhooria Choristan bana diya hai,,,, lekin afsos k vote bhi to ham ne diye ty

jis ne mqm ko vote dia -- Zardari ko gya
jis ne Fazluu ko vote dia -- Zardari ko gya
jis ne ANP ko vote dia -- Zardari ko gya
jis ne PML-N ko vote dia -- Zardari ko gya
jis ne pML-Q ko vote dia -- Zardari ko gya

jinho ne boyecott kia tha jaali election 2008 ka ,,,, un pe tanqeed ho rahi hai is mulk me,,,,,

Wah ray Pakistaniyo --- HHHOOORRRR CCHHHUUUPOOOOO

excellent .....
 
oscar

Minister (2k+ posts)
آپ بے نظیر روڈ پر جائیں کچھ فاصلے پر آپ کو بے نظیر ماکیٹ نظر آئی گی،وہاں سے بے نظیر چوک پر داہنے مڑ جائیں سامنے بے نظیر ہسپتال نظر آئے گا۔۔۔۔۔۔۔

nomi304

Minister (2k+ posts)
سب ذمہ دار ہیں اس کے قتل ڈاکو چور عیاشی کر رہے ہیں اور عام آدمی سسک سسک کا جی رہا ہے اب نہیں تو کب
جاگ جاو سب وقت بہت سنگدل ہوتا ہے کسی کا انتظار نہیں کرتا
 
nonamina

Minister (2k+ posts)
آپ بے نظیر روڈ پر جائیں کچھ فاصلے پر آپ کو بے نظیر ماکیٹ نظر آئی گی،وہاں سے بے نظیر چوک پر داہنے مڑ جائیں سامنے بے نظیر ہسپتال نظر آئے گا۔۔۔۔۔۔۔

بے نذیر ا بعد جانے کے لیے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ تک بھی جانا پڑتا ہے
 
zeshaan

Chief Minister (5k+ posts)
حلوائی کی دکان پر نانا جی کا فاتحہ . حقیقت میں ایسا ہی ہورہا ہے ،ذرا سجھدانی کھولنے کی بات ہے.سوچے تو ہر بات سمجھ آجاتی ہے.

بے نظیر کی شہادت کے بعد جس طریقے سے اس کے نام پر مختلف نام رکھے جا رہے ہیں،وہ قابل غور ہیں۔بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ، بے نظیر روڈ،بے نظیر ہسپتال، وغیرہ،لگتا ہے کچھ عرصے بعد سارا پاکستان بے نظیر آباد ہو جائے گا اور اگر کسی کو کوئی پتا وغیرہ سمجھانا ہو تو اس طرح بتانا پڑے گا
” آپ بے نظیر روڈ پر جائیں کچھ فاصلے پر آپ کو بے نظیر ماکیٹ نظر آئی گی،وہاں سے بے نظیر چوک پر داہنے مڑ جائیں سامنے بے نظیر ہسپتال نظر آئے گا۔۔۔۔۔۔۔“
بے نظیر کی شہادت کے بعد جس طریقے سے اس کے نام پر مختلف نام رکھے جا رہے ہیں،وہ قابل غور ہیں۔بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ، بے نظیر روڈ،بے نظیر ہسپتال، وغیرہ،لگتا ہے کچھ عرصے بعد سارا پاکستان بے نظیر آباد ہو جائے گا اور اگر کسی کو کوئی پتا وغیرہ سمجھانا ہو تو اس طرح بتانا پڑے گا

” آپ بے نظیر روڈ پر جائیں کچھ فاصلے پر آپ کو بے نظیر ماکیٹ نظر آئی گی،وہاں سے بے نظیر چوک پر داہنے مڑ جائیں سامنے بے نظیر ہسپتال نظر آئے گا۔۔۔۔۔۔۔“
 
pak_moderator

MPA (400+ posts)
tu apna koi aziz merwa k ye kam asani se kerwa sakta hai merwa koi aur apne ghar ya apni gali ka nam us k nam per rakh le yahan ye kam asani se hu jata hai