حسین نواز واپس آؤ۔۔ سہیل وڑائچ

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
sohail-warraich-leaves-dunya-news.jpg


کسی کو اچھا لگے یا بُرا، نونی ناراض ہوں یا انصافی اپنی مرضی کا مطلب نکالیں، میں سرعام یہ مطالبہ کر رہا ہوں کہ ’’حسین نواز واپس آئو‘‘ تم جہاں بھی ہو، جس حال میں بھی ہو، خوش ہو یا پریشان ہو، زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہو یا والد اور بہن کی جیل پر رنجیدہ ہو۔ جیسے بھی ہو فوراً جہاز پکڑو اور واپس آئو۔

ان کے وطن نہ آنے کی جو بھی قانونی، سیاسی اور خاندانی وجوہات تھیں یا ہیں ان کا جواز تھا یا نہیں، مگر اب صورتحال ایسی ہے کہ یہ تمام وجوہات اور جواز رد کرکے بھی حسین نواز کو فوراً واپس آنا چاہئے۔ ان کے والد نواز شریف اور بہن مریم دونوں پابندِ سلاسل ہیں، ایسے میں حسین نواز، لندن، جدہ یا دبئی جہاں کہیں ہیں، ان کا وہاں رہنا نہیں بنتا۔ بہت سے الزامات ایسے ہیں جو حسین نواز پر ہیں اور بالواسطہ سزا ان کے والد اور بہن بھگت رہے ہیں۔ پارک لین کی جائیداد کے مالک ہونے کے آپ دعویدار ہیں، آپ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ آپ کے اثاثے اور جائیداد آپ کو اپنے دادا میاں محمد شریف سے براہِ راست ملی ہے۔ ظاہر ہے کہ حسین نواز واپس آئے گا تو گرفتار ہوگا مگر پھر بھی اُسے آنا چاہئے اور اپنی قانونی پوزیشن کا دفاع کرنا چاہئے۔

نونی کہہ سکتے ہیں کہ حسین نواز تو سیاست میں نہیں، وہ کیوں واپس آکر گرفتار ہو جائے اور یوں شریف خاندان مزید مشکلات کا شکار ہو جائے۔ حسین نواز جنرل مشرف کی بغاوت کے وقت بھی گرفتار ہوئے تھے، پاناما اسکینڈل کے دوران حسین نواز نے پاکستان آکر اپنے خاندانی اثاثوں کی وضاحت پیش کی تھی، وہ سپریم کورٹ کی قائم کردہ جے آئی ٹی میں بھی پیش ہوئے تھے۔ ان مثالوں سے واضح ہوتا ہے کہ حسین نواز پہلے بھی مختلف مواقع پر اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں، اب بھی انہیں پاکستان کے حالات سے منہ نہیں موڑنا چاہئے۔ آتش فشاں پھٹا ہو تو اس سے دور بھاگنا چاہئے مگر کسی کو بچانا ہو، اپنی پوزیشن صاف کرنا ہو تو آپ کو آتش فشاں کی طرف بھی آنا پڑتا ہے۔ حسین نواز کے لئے پاکستان آنے میں خطرات میں لمبی جیل اور پیچیدہ مقدمات کو برداشت کرنا ہوگا مگر وہ اس خطرے سے بچ کر محفوظ زندگی گزار بھی لیں تو ان کی ساکھ اور حیثیت پر سوال بہرحال اٹھتے رہیں گے۔

شریف خاندان کے ذرائع بتاتے ہیں کہ یہ مرحومہ کلثوم نواز کا فیصلہ تھا کہ جنرل مشرف کے دور کے پہلے سال 2000ء میں ہی انہوں نے میاں شریف سے یہ فیصلہ کروایا کہ میاں نواز شریف کے بیٹے آئندہ پاکستان میں نہیں بلکہ بیرونِ ملک بزنس کریں گے۔ انہیں غصہ تھا کہ جنرل مشرف کے دور میں ان کے کارخانوں اور بزنس کو بند کیا گیا تھا۔ بیگم کلثوم نواز ہی نے بیٹوں حسین اور حسن کو سیاست سے دور رہنے اور مریم نواز کو سیاست میں اِن کرنے کا فیصلہ کیا۔ شریف خاندان میں کلثوم نواز کی عقلمندی اور دور اندیشی پر اتفاق رائے تھا، اسی لئے حسین اور حسن سیاست میں پس منظر میں چلے گئے جبکہ مریم نواز اپنی والدہ کی اشیرباد سے سیاست میں آگے بڑھیں۔ مگر اب وقت آ گیا ہے کہ اس صورتحال میں حسین نواز تبدیلی لائیں، لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں اور کہیں کہ الزام حسین نواز پر ہیں، حسین نواز پاکستان آ رہا ہے اسے گرفتار کرو، نواز شریف اور مریم نواز کو رہا کرو‘‘۔

سیاست کے تقاضے کو چھوڑیں، غیرت کا بھی تقاضا ہے کہ والد اور بہن جیل میں ہوں تو حسین نواز جیسا جوان جہان اور باغیرت بھائی کیسے یہ برداشت کر رہا ہے؟ جیل کی سختیاں اور قانون کی پابندیاں اپنی جگہ، مگر انسان کو اپنی عزت اور غیرت پر نمایاں طور پر ناز ہوتا ہے۔ حسین نواز کو بھی ہوگا۔ اب وقت ہے کہ وہ اس غیرت، حمیت اور عزت کا برسر عام اظہار بھی کریں۔ اس صورتحال پر انصافی خوش ہو سکتے ہیں کہ ان کے پاس ایک نیا شکار آنے والا ہے، وہ حسین نواز کی گرفتاری پر بھنگڑے ڈالیں گے مگر حسین نواز کے واپس آنے کا واقعہ، جج ارشد ملک کی وڈیو ریلیز کرنے جیسا ہوگا۔ حسین نواز جیل جائے گا مگر نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات کمزور پڑ جائیں گے۔

حسین نواز کے دونوں بیٹے جوان ہیں، ایک یونیورسٹی میں ہے اور دوسرا کالج میں، جدہ اور لندن میں ان کے کاروبار ہیں، ظاہر ہے کہ اس وقت شریف خاندان کا واحد کمائو پوت حسین نواز ہے، ایسے میں اس کی گرفتاری شریف خاندان کے لئے مالی پریشانیوں کا باعث بن سکتی ہے مگر جب اسٹیکس ہائی ہوں، لڑائی بڑی ہو، عزت اور ساکھ کا مسئلہ ہو تو ایسے میں یہ معاملات غیر اہم ہو جاتے ہیں اور عزت، غیرت اور سیاست اہم ترین ہو جاتی ہے۔

فرض کریں کہ حسین نواز واپس نہ آئے، تو کیا ہوگا، کچھ بھی نہیں ہوگا معاملات ایسے ہی چلتے رہیں گے، والد اور بہن جیل میں پڑے رہیں گے اور حسین نواز غیر متعلق ہوتے جائیں گے۔ اور اگر وہ آ جاتے ہیں، جیل چلے جاتے ہیں تو اپنی جماعت میں ان کی عزت اور سیاسی حیثیت بحال ہوگی۔ آج تک نواز شریف اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے منع کرتے رہے ہیں، پاکستان آئے تھے تو رات کو ان کے گھر سے نکلنے پر پابندی تھی، اب بھی شاید اپنی محبت کی وجہ سے حسین نواز کو آنے سے منع کر دیں مگر میری رائے اب بھی یہی ہے حسین نواز واپس آئو۔

 

paittibahi

Minister (2k+ posts)
یہ تو کسی کاسہ لیس کی تحریر لگتی ہے۔
یہ بندہ تو کسی بھی وقت برطانیہ جا سکتا ہے تو براہ راست گگلو سے بات کرلے۔
یہ غالب کے خطوط لکھنے کی کیا توجیہ ہے۔
کاش کوئی اس پر روشنی ڈال دے
 

Doctor sb

Senator (1k+ posts)
حسین نواز وطن کی جیلیں تمہیں سلام کہتی ہیں، اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارو اور وطن پدھارو - بقول اس راتب خور کے معاملہ اس قدر آسان ہے کہ حسین نواز واپس آیا تو نواز شریف بیٹی سمیت باہر ہوگا
اس سے قبل ایک افسانہ نگار کالم نویس نے بھی لکھا تھا کہ حسین نواز ہر وقت باوضو رہتا ہے اور پھر اس انٹرویو کے بعد شریف خاندان کی شامت آئی تھی- یہ صحافی لوگ اپنی بےوقوفی یا حد سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں شریف خاندان کے لیے مصبتیں کھڑی کرتے رہے ہیں
 

Shazi ji

Chief Minister (5k+ posts)
Is she pakistani? On whom their is a charge of money laundering ?
Oh sorry patwaries are brainless keyboard worms
Pervaiz Illahi has cases and was declared Biggest Daku by Cocaine khan himself,,,, but Chotians ohhh sorry Youthians won’t understand
 

Billo Rani

Senator (1k+ posts)
Hussain Nawaz won't come back. He's enjoying in London with his Lebanese 2nd wife who was his children nanny in Saudi Arabia.
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Warraich is being his usual cunning self. He is making it sound like Nawaz and Maryam have been held in lieu of Hussain Nawaz. And that if Hussain Nawaz returns, these 2 will be freed.
With due respect, Maryam and Nawaz have their own list of crimes under their belt. If HUssain Nawaz returns, he will join them in jail. But he of course wont. Moeny and power are more important to this filthy family than respect
 

ranaji

President (40k+ posts)
واپس آؤ حسین نواز کچھ حرام خوروں حرام کے نطفوں گشتی کے حرامی بچوں کے لفافے جو حرام خوروں چوروں کے جیل جانے سے بند ہو گئے ہیں وہ ا ن گشتی کے ناجائز نطفوں کو ملیں یہ گشتی کے بچوں کی حرام خوری بحال کرو واپس آ ؤ
 

Arshad50

Senator (1k+ posts)
And Bring Tyrian white with them , as she is also in London,,
Yes make a thread on it we will discuss lekin hussain hassan nawaz k wapis anay walay jahaz jo pervaiz ellahi start honay sai rok rha?
tumara bi koi hal nahi bas porani gessi peeti baton pe guzara karte ho chalo koi bat nahi meri yo london me kia pakistan me koi jaidad nahi sali ka 1700 kannal or 1.5 billion account me hey 15 riyali ki biwi itni ameer
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
کس قدر بے وقوف سمجھتے ہیں یہ لفافے پاکستانیوں کو حسین نواز پاکستان آ کر مان لے کے جرم اس نے کے ہیں لیکن یہ بھی تو بتائے گا اسے پیسے کس نے دیےا ور شریک جرم کون تھی اس سے نواز اور مریم کے خلاف کیس کمزور کیسے ہوں گے ؟
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Kaheen is darbari..Mirasi sahafi ke lafafey Tu kam Nahi ho rehay ha..Jo ye indirectly HN se anay ki appeal means paisay bejhney ki appeal Kar Raha ha?? Ye column bhi Kuch Ratab de Kar likhwaya gia ha..
 

eversincere

Citizen
SOHAIL WARAICH, like so many Others, has soft corner for N league, SOHAIL SAHIB, Kia aap QURRAN per HALFF Dey saktey hain, Kai Ic FAMILY Ney `Corruption Ker key MULK Ko Loota Nehi ??????????
Aik CHOR Key Wapis aaney ko Itna Glamarise Na kero. With your Writings .
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Jo beta Chand paiso..jaidad..cases ke dar se apni maan ko dafan Karnay Nahi Aya..agar wo ab Aya Tu sari dunia thoo thoo karay gi..Wariach Darbari Sahib..mazay Karnay do HN ko London mein..Lafafa Tu ap ko mil raha ha na...??..Tu phir kiyo zaleel karwatey ho bublo ko..ya phir Garmian nikalney do..Sardio m araam se jail Kati jaa Sakti ha..
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
ایک سبزی فروش تھا اس کا ایک سائیں بیٹا تھا وہ لوگوں کی دوکانوں سے سبزیاں چوری کرتا اور اپنی دوکان پر لے آتا وہ شکایت کرتے تو باپ کہتا یہ سائیں ہے ایک سیانیں نے کہا کیا یہ تمھاری دوکان سے بھی
سبزی لے کر کسی اور دوکان پر چھور آتا ہے تو سائیں کے باپ نے کہا اتنا سائیں بھی نہیں ہے

ماں کے جنازے پر نہیں آیا
آج تک ماں کی قبر پر نہیں آیا
باپ پر مقدمہ چلا ذلیل ہو کر مقدمہ ہار گیا وہ نہیں آیا
بہن پر مقدمہ چلا اندر ہوگئی پر وہ نہیں آیا
باپ جیل میں کئی مرتبہ بیمار ہوا ہسپال تک جانے کی نوبت آئی وہ نہیں ایا
اجتجاج کی کال دی وہ نہیں آیا

سر وہ اتنا بھی سائیں نہیں اب آئے گا
 

nayapakistanzindabad

Senator (1k+ posts)
they have to surrender .that's the only way for these traitors corrupt family. leken jinko Allah gharaq karne pe ajaye to oonki aqal andhi ho jaati hae. aap kooch bhi karlo oonhoon ne nahi ana sidhe raste pe. App onse kia expect kar sakte ho jo apni maan ki lash ko bhej de oor khud ghar jaye london mein. woh lamha tha jo bagher kisi khouf ke ke jo bhi ho maan ko dafnane jana hae. oor yeh dynya mein begharati ki sab se badi meesal hae. mujhe nahi lagta ke kahi koi esee nazeer mojoud hae. shame on those corrupt pigs!!!!!!