اس سے پہلے فیاض الحسن چوہان نے حامد میر اور ان کے والد پر سخت الزامات لگائے تھے، انہوں نے کہا کہ حامد میر کے والد نے اپنی تحریروں میں سقوطِ ڈھاکہ میں بھارت، عالمی طاقتوں، مکتی باہنی، شیخ مجیب الرحمٰن کی کھلم کھلا حمایت کی۔ وارث میر اپنی تحریروں میں افواجِ پاکستان اور سیاستدانوں کو سقوطِ ڈھاکہ کا قصور وار ٹھہراتے رہے۔پاکستان مخالف کردار ادا کرنے پر شیخ حسینہ واجد نے وارث میر کو بنگلہ دیش کا سب سے بڑا انڈیپینڈینس ایوارڈ دیا۔
وزیراطلاعات پنجاب نے اپنے ویڈیو پیغام میں حامد میر کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ حامد میر کی مثال "ایک کریلا دوسرا نیم چڑھا” کی سی ہے۔ بدقسمتی سے کینال روڈ پر ایک انڈر پاس بھی وارث میر کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔موجودہ حکومت نے اس انڈر پاس کا نام تبدیل کر کے کشمیر انڈرپاس رکھ دیا تھا۔اس ذاتی بغض، کینہ اور عناد کا اظہار حامد میر نے کئی جگہوں پر گاہے بگاہے کیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے والد محترم کے نام پر ڈی جی خان میں ہسپتال کا نام رکھنا حامد میر سے ہضم نہیں ہوا۔