حاصل پور: نجی کالج کےلڑکوں کو لڑکی بن کرناچنا مہنگا پڑگیا

dance112.jpg


حاصل پور: نجی کالج کےلڑکوں کو لڑکی بن کرناچنا مہنگا پڑگیا ۔۔ کمشنر بہاولپور کاکاروائی کا حکم

تفصیلات کے مطابق حاصل کے ایک نجی کالج میں لڑکوں کے لڑکیوں کا روپ دھار کر ڈانس کرنے کی ویڈیو پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا اور کمشنر بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

کالج کی ويلکم پارٹی کے دوران مذکورہ لڑکوں نے لڑکیوں کا روپ دھار کر رقص کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔


اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے لڑکیوں کا روپ دھار کر ناچ رہے ہیں اور دیگر لڑکے اور مرد اساتذہ بھی ساتھ ساتھ ناچ رہے ہیں، اس موقع پر نوٹ بھی اچھالے گئے۔


سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر عثمان بزدار نے قابل اعتراض ڈانس کا نوٹس لے ليا اور سخت کاروائی کا حکم دیدیا ہے جس کے بعد کمشنر بہاولپور نے اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور کی سربراہی میں ایک 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو واقعے کی انکوائری کرے گی۔

کمیٹی کے دیگر اراکین میں سی او ایجوکیشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انتظامیہ نے نجی کالج کو سیل کردیا۔
 
Advertisement

Will_Bite

Chief Minister (5k+ posts)
It can be classified as obnoxious, but whats the big deal? Girls dress up as guys and play male roles on stage all the time. All in good fun.
 
Sponsored Link