جوق در جوق آنے اور جانے والے لوگ کون ہیں

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

ہمیں تو یاد نہیں‘ اگر کسی کو یاد ہو تو بتائے کہ عمران خان نے نئے پاکستان کے لیے مسلم لیگ (ن)‘ قاف‘ پیپلزپارٹی اور دیگر تمام جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں اور ارکان اسمبلی سے متعلق کیا کچھ نہیں کہہ رکھا‘ آج یہی لوگ ہیں جو جوق در جوق تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں اور خالی کرسیاں پر کر رہے ہیں‘ بلکہ بعض شہروں میں تو ایک کرسی پر کئی کئی لوگ آبیٹھے ہیں‘ عمران خان ہیں کہ سب کو دل سے نہ سہی بظاہر تو خوش آمدید کہہ رہے ہیں کہ مبادہ بھجوانے والے ناراض ہی نہ ہوجائیں ہوسکتا ہے جب تک انتخابات کا باقاعدہ اعلان ہوجائے تو ساری جماعتوں کے دفتر خالی جائیں‘ اور یہ سب لوگ تحریک انصاف کو رونق بخش رہے ہوں‘ ایسے میں کیا ہوگا؟ ایک حلقے سے ٹکٹ تو ایک ہی امیدوار کو ملنا ہے‘ باقی تو شامل باجا ہوں گے یا ووٹ ڈالیں‘ یا پھر بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ ہوں گے۔

بہر کچھ تو ہوں گے‘ اگر ایسا ہوجائے کہ سب جماعتوں کے کارکن تحریک انصاف میں چلے جائیں تو پھر مقابلہ تو دوسروں سے کیا اپنوں ہی سے ہوگا اتنی تیز رفتاری سے لوگ جارہے ہیں کہ ایک حلقے میں کم و بیش دس دس امیدوار ہیں جو پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند ہیں ہمارا سیاسی کلچر کیا ہے یہی ہے کہ جس امیدوار کو ٹکٹ نہیں ملے گا، وہ مخالف کھڑا ہو جائے گا یا مخالفت پر اتر آئے گا۔

اسلام آباد سے لے کر کراچی تک‘ جس بھی جماعت میں جھانک لیا جائے یہی صورت حال بنی ہوئی نظر آتی ہے‘ اگرچہ تحریک انصاف نے ٹکٹ کے خواہش مند تمام امیدواروں اور پارٹی میں شامل ہونے والے نئے رہنماؤں کے لیے پیشگی حلف لینا شروع کر دیے ہیں کہ اگر انہیں پارٹی ٹکٹ نہ ملا تو وہ جماعت نہیں چھوڑیں گے، آزاد حیثیت میں الیکشن نہیں لڑیں گے، کسی دوسری سیاسی جماعت کے ٹکٹ کے حصول کے لیے کوشش نہیں کریں گے اور وہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کی مخالفت بھی نہیں کریں گے۔ لیکن ہے کہاں ایسی جمہوریت اور جمہوری رویہ؟ سیاست میں عملاً ایسا ممکن نہیں ہوتا، حلف دینے کے باوجود بھی سیاست دان اس سے منحرف ہو جاتے ہیں۔

ماضی میں اس قسم کی کئی مثالیں موجود ہیں، اور پاکستانی سیاست میں سچ بولنے کا رواج بہت کم ہے۔
حال ہی میں جنوبی پنجاب اور خیبر پختون خوا کے بعض حصوں سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے اہم رہنماؤں کا برملا کہنا ہے کہ اگر ہمیں ٹکٹ نہ ملا تو پارٹی جوائن کرنے کا کیا فائدہ؟ یہ سب لوگ کہہ رہے ہیں کیا کہہ رہے ہیں؟ ہم نہیں بتاسکتے جس کو پوچھنا ہے خود ان سے پوچھ لے کہ وہ کیوں تحریک انصاف میں گئے ہیں یا بھجوائے گئے ہیں ان کی اکثریت یہ کہہ رہی ہے کہ الیکشن سے پہلے جو ہوا چلی ہے ہم اس کے تحت اسے جوائن کر رہے ہیں اس کا بنیادی مقصد الیکشن جیتنا ہے۔

اگر کوئی اور مقصد ہوتا تو مسلم لیگ (ن) یا (ق) لیگ چھوڑنے کا کیا فائدہ۔ پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جانے والے تین اہم رہنما تو واضح موقف دے چکے ہیں کہ ہم پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر پنجاب سے الیکشن نہیں جیت سکتے، اس لیے پی ٹی آئی جوائن کر رہے ہیں اب خود ہی فیصلہ کریں کہ جو الیکشن لڑنے کی نیت سے پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہے اسے ٹکٹ نہ ملا تو وہ علاقائی سیاست سے آؤٹ ہو جائے گا۔ یہاں پارٹی کا حلف نامہ کیا کرے گا جہاں یہ ہوگا وہاں جوتیوں میں دال بٹے گی۔

تازہ اطلاع یہ ہے کہ شاہینوں کے شہر کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی دیکھنے کو آئی اور 3مختلف حلقوں کے پی ٹی آئی کے امیدواروں نے ایکا کرلیا اور عمران خان کو خط لکھ دیا جس میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ وقت کے اندر درخواستیں دینے والوں میں سے جس کسی کو بھی ٹکٹ دیا گیا تو وہ اس کی حمایت کریں گے، ان کے علاوہ چور دروازے سے مقررہ وقت کے بعد ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے کسی امیدوار کو ٹکٹ دیا گیا تو وہ اس کی مذمت کریں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 90، پی پی 77، پی پی 78 کے امیدواروں کی طرف سے چیئرمین پارلیمانی بورڈ کو دی گئی مشترکہ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مقررہ وقت میں درخواستیں دینے والوں میں سے جسے پارٹی نے ٹکٹ دیا دل وجان سے اسے کامیاب کرانے کے لیے جہدوجہد کریں گے لیکن اگر چور دروازے سے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے داخل ہونے والوں کو ٹکٹ دیا گیا تو مذمت کریں گے اور استدعا کی گئی ہے کہ سرگودھا کے ٹکٹوں کا فیصلہ درخواست گزار امیدواروں کی رائے کے بغیر نہ کیا جائے پی ٹی آئی میں یہ صورت حال ن لیگی ایم پی اے نادیہ عزیز کی پی ٹی آئی میں متوقع شمولیت کے باعث پیدا ہوئی ۔

Link
 
imisa2

Senator (1k+ posts)
جماعت اسلامی ایم ایم اے میں شامل ہی اس لئے ہوئی ہے کہ اس دفعہ صوبائی اسمبلی کی ایک سیٹ جیتنا بھی ممکن نہیں تھا اور مزے کی بات یہ ہے کہ اب اس اتحاد کے ساتھ بھی سیٹ نہیں نکال پائے گی
:D​
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں غلامان امریکہ اور غلامان مصطفی کے مابین مقابلہ ہوگا اور عوام غلامان مصطفی کو کامیاب بنائے گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ تعلیم القرآن ثمرباغ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کا سہرہ جماعت اسلامی کو جاتا ہے اور کہا کہ صرف اصلاحات سے فاٹا کی تقدیر بدلنے والی نہیں بلکہ فاٹا میں عملاََ اصالاحات لانے ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا والوں کو مبارکباد دیتے ہیں کہ انہیں پاکستان کے دیگر حصوں کی طرح یکساں حقوق ملے ۔متحدہ مجلس عمل کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجلس عمل پاکستان کی بحالی کے بعد غلامان کفر لرزہ بر اندام ہیں اور حیرت سے پوچھتے ہیں کہ آپ لوگ حکومت کرنے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں ہمیں حیرت ہے کہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں کہ سب سے پہلے حکمران ہمارے نبی اکرم محمد مصطفی تھے اور یہ حکمرانی ہمیں اپنی رسول سے وراثت میں ملی ہے ۔عالم کفر نے مسلمانوں سے حکمرانی چینی اور پورے عالم اسلام پر ظلم کے پہاڑ توڑے۔

انہوں نے کہا کہ ان سیکولر طبقات اور کرپٹ سیاستدانوں کو ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہاں ہم حکومت کیلئے ایک ہیں اسلام کیلئے ایک ہیں ہم ایک امت ہیں اور انشاء اللہ ہماری یہ وحدانیت اور جدوجہد اتحاد اس ملک میں اسلامی نظام کے قیام اور امن و امان کیلئے جاری رہیگا ۔ سینیٹر سراج الحق نے قومی اسمبلی سے فاٹا بل کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے فاٹا کے عوام کو دلی مبارکباد دی ہاور کہاکہ 1947ء کے بعد فاٹا کے عوام کو دوسری آزادی ملی ہے،فاٹا کے لیے اب ترقی کا راستہ کھلے گا ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ طویل عرصہ آزادی کی جدوجہد کے بعدفاٹا سے ایف سی آر جیسے کالے اور ظالمانہ قوانین سے فاٹا کے عوام کو نجات مل جائے گی ۔یہ انگریز کا قانون تھا جسے حکومتوں نے پاکستان آزاد ہونے کے بعد بھی فاٹامیں برقرار رکھا ہواتھا جس کے خاتمے کے لیے فاٹا کے عوام کا فی عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے جو بالآخر 70 سال بعد پورا ہوگیاہے ۔سینیٹر سراج الحق نے فاٹا کے جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور کارکنان کو بھی مبارکباد دی ہے جنہوں نے اس مسئلے کو زندہ رکھا اسے بام عروج پر پہنچانے میں کردار ادا کیا اور اس کے لیے روڈ کارواں ، دھرنے اور جرگوں کا اہتمام کیا ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک میں اسلامی نظام کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ اب تک حکومت میں رہنے والی پارٹیاں اور وہ لوگ ہیں جو ہر الیکشن میں نیلے پیلے رنگ رنگیلے جھنڈے پکڑ کرآ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم تمہارے سارے مسائل حل کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلامی نظام کے لیے بنا تھا مگر ستر سال میں ایک دن کے لیے قوم کو اسلامی نظام نصیب نہیں ہوا ۔

انہوں نے کہاکہ ہم اپنے چیف جسٹس کے ہاتھ میں قرآن دیکھنا چاہتے ہیں جب قرآن پر فیصلے ہوں گے تو کسی کو اعتراض نہیں ہوگا۔ ہم چاہتے ہیں کہ محنت کرنے والے کو اس کی محنت کا پھل ملے مزدور کو کارخانے اور کسان کو کھیت کی پیدوار سے حصہ ملے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک کے ہر بچے کے ہاتھ میں قلم اور کتاب ہو اور پڑھے لکھے نوجوان کو روزگار ملے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر بیمار کو مفت علاج ملے اور اسے ہسپتالوں میں داخلے کے لیے سفارشیں نہ ڈھونڈنی پڑیں ۔ہم وسائل کی منصفانہ تقسیم چاہتے ہیں اور وی آئی کلچر کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دینا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ عوام نے جن سپولیوں کو دودھ پلا پلا کر اژدھے بنایا ہے ، وہ عوام کو ڈس رہے ہیں اور ملک و قوم کا مستقبل تاریک کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ طویل عرصہ آزادی کی جدوجہد کے بعدفاٹا سے ایف سی آر جیسے کالے اور ظالمانہ قوانین سے فاٹا کے عوام کو نجات مل جائے گی ۔یہ انگریز کا قانون تھا جسے حکومتوں نے پاکستان آزاد ہونے کے بعد بھی فاٹامیں برقرار رکھا ہواتھا جس کے خاتمے کے لیے فاٹا کے عوام کا فی عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے جو بالآخر 70 سال بعد پورا ہوگیاہے ۔

http://www.jasarat.com/2018/05/25/727272/#
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
jamat e munafiqain
جماعت اسلامی ایم ایم اے میں شامل ہی اس لئے ہوئی ہے کہ اس دفعہ صوبائی اسمبلی کی ایک سیٹ جیتنا بھی ممکن نہیں تھا اور مزے کی بات یہ ہے کہ اب اس اتحاد کے ساتھ بھی سیٹ نہیں نکال پائے گی
:D​

خوش فہمی کا کوئی علاج نہیں ، اسی فورم پر آپ سے پوچھوں گا ان شاء الله
 
imisa2

Senator (1k+ posts)
خوش فہمی کا کوئی علاج نہیں ، اسی فورم پر آپ سے پوچھوں گا ان شاء الله
ہاہا کیا پوچھیں گے؟؟؟ چلئے اتنی ترمیم کر لیتے ہیں کہ آپ صوبائی کی پوری دو سیٹِں جیتیں گے۔ اب یار اس سے زیادہ کا اصرار نہ کرنا۔ یہ بھی دل رکھنے کو کہ رہا ہوں
:D:D:D​
 
Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
Fazal 5 saal se nuun kay saath tha...
Siraj 5 saal se PTI kay saath tha.. election ki hawa chali.. Siraj ne PTI ko chora...
Fazal ne nuun ko chora.. aur election jeetnay kay liyay Muslim ummah kay eik azeem ittehaad ka manzar paish hua... Yeh zam zam main dhula hua paak saaf ittehaad hai.. jis ka maqsad mulk main Islam ka nifaaz hai.. election jeetna har giz naheen..

Ulema ittehaad karain to jannati.. koi aur karay to dozakhi..
 
Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں غلامان امریکہ اور غلامان مصطفی کے مابین مقابلہ ہوگا اور عوام غلامان مصطفی کو کامیاب بنائے گے۔

:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D

jinn kay saath 5 saal se halwa kha rahay thay woh ghulaaman-e-america thay ya ghulamaan-e-mustafa..
 
Muskerahat

Chief Minister (5k+ posts)
جماعت اسلامی سب سے بڑی شیطانی پارٹی ہے . یہ وہ ہیں سکولوں کالجوں میں غنڈہ گردی کرتے ہیں جن کی وجہ سے کئی طلبہ اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ گئے .اب یہ اقتدار کیلیے ایک کرپٹ ملا فضلو سے ملے ہیں . اس جماعت کا کوئی دین ایمان نہیں
 
Doosray election jeetnay kay liyay adjustment karain to haraaam...

molbi karain to ain ibadat..
 
Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
انہوں نے کہا کہ ان سیکولر طبقات اور کرپٹ سیاستدانوں کو ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہاں ہم حکومت کیلئے ایک ہیں

:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D:D
 
EngrHaseebShahid

Minister (2k+ posts)
خوش فہمی کا کوئی علاج نہیں ، اسی فورم پر آپ سے پوچھوں گا ان شاء الله
Munafiq JI ki party mai khud koi aye wo bhtreen hai...Munafiq JI ek wqt mai PMLN k sath dy ek wqt mai against ho,Wo sb thek...PTI ne in munafiqo ki siasat khatam kr di tou ab inko mirchain lg rahi...
 
SahirShah

Minister (2k+ posts)
پورا تحقیقی مقالہ ہی لکھ مارا کہ تحریک انصاف میں کون آ رہا ہے اور کون جا رہا ہے اور کس کے آنے سے نیا پاکستان بنے گا اور کس کے آنے سے نہیں بنے گا
یعنی جماعتیوں نے بھی تحریک انصاف والے ''نئے پاکستان'' سے امیدیں لگا رکھی ہیں، کیونکہ انکے پاس آ تو کوئی نہیں رہا شائد جا ضرور رہا ہو
کیوں مولانا صاحب ؟کیا آپ لوگوں سے نیا پاکستان نہیں بنایا جا رہا ؟ جس کے خلیفہ حضرت مولانا ڈیزل المنافق ہوں گے
بھائی اگر ساری امیدیں ابھی بھی عمران خان سے ہیں تو اتحاد چھوڑ کر کیوں بھاگے؟ اور جا کر سیدھا بیٹھ گۓ ملّا ڈیزل کی گود میں؟

یہ مسجد ہے یا مے خانہ......تعجب اِس پر آتا ہے
جنابِ سراج الحق کا قدم یوں بھی ہے اور یوں بھی ہے
 
PakGem

Minister (2k+ posts)
بڑی بڑی آئٹمز دیکھیں پاکستان میں، مگر جماعتیوں سے بڑھ کر شاید ہی کوئی ہو. ان کا لیڈر کل فاٹا بل کے خلاف تھا اور ان کا لیڈر دوم فاٹا انضمام کو بہت بڑی کامیابی کہہ رہا تھا
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
بڑی بڑی آئٹمز دیکھیں پاکستان میں، مگر جماعتیوں سے بڑھ کر شاید ہی کوئی ہو. ان کا لیڈر کل فاٹا بل کے خلاف تھا اور ان کا لیڈر دوم فاٹا انضمام کو بہت بڑی کامیابی کہہ رہا تھا

اچھا نئی خبر سنی ہے ، فاٹا کی مخالفت جماعت اسلامی نے کی تھی ؟؟؟ فضل الرحمان کو جو مرضی کہتے رہوں ، ویسے فاٹا میں تحریک انضمام عمران خان نے چلائی تھی اور اسلام آباد میں اس کیلئے دھرنا بھی عمران خان نے دیا تھا ، اس کو مان لیتے ہیں ، اب خوش ؟؟

جہاں تک فضل الرحمان کی بات ہے ، مخالفت کی چیخ و پکار ختم ہو چکی ، اب ان کو وہ کی کچھ کرنا پڑے گا جو جماعت کہ رہی تھی
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
پورا تحقیقی مقالہ ہی لکھ مارا کہ تحریک انصاف میں کون آ رہا ہے اور کون جا رہا ہے اور کس کے آنے سے نیا پاکستان بنے گا اور کس کے آنے سے نہیں بنے گا
یعنی جماعتیوں نے بھی تحریک انصاف والے ''نئے پاکستان'' سے امیدیں لگا رکھی ہیں، کیونکہ انکے پاس آ تو کوئی نہیں رہا شائد جا ضرور رہا ہو
کیوں مولانا صاحب ؟کیا آپ لوگوں سے نیا پاکستان نہیں بنایا جا رہا ؟ جس کے خلیفہ حضرت مولانا ڈیزل المنافق ہوں گے
بھائی اگر ساری امیدیں ابھی بھی عمران خان سے ہیں تو اتحاد چھوڑ کر کیوں بھاگے؟ اور جا کر سیدھا بیٹھ گۓ ملّا ڈیزل کی گود میں؟

یہ مسجد ہے یا مے خانہ......تعجب اِس پر آتا ہے
جنابِ سراج الحق کا قدم یوں بھی ہے اور یوں بھی ہے

اس کالم میں لوٹوں کی پھرتیاں دکھانا مقصود ہے جن سے عمران خان نے امیدیں لگا رکھی ہیں ان سے برگ وبہار نہیں آنی
اس میں اتنی صلاحیت ہوتی تو جماعت سے اتحادہی ختم نہ ہوتا ، چلے کارتوس سے اگر تبدیلی آنی ہے تو آپ کو مبارک
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
جماعت اسلامی سب سے بڑی شیطانی پارٹی ہے . یہ وہ ہیں سکولوں کالجوں میں غنڈہ گردی کرتے ہیں جن کی وجہ سے کئی طلبہ اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ گئے .اب یہ اقتدار کیلیے ایک کرپٹ ملا فضلو سے ملے ہیں . اس جماعت کا کوئی دین ایمان نہیں
آپ کی حرکتوں کی وجہ سے ضرور آپ کو پریشانی رہی ہوگی ، کیا ہوا تھا ذرا بتا دیں ، دیسی لبرلز اکثر پریشان رہتے ہیں ، اداروں میں آج بھی یہ کن ٹٹے باز نہیں آتے ،پھر تعلیم ہی چھوڑتے ہیں
 
SahirShah

Minister (2k+ posts)
خیر مبارک جی خیر مبارک
مولانا ہو کر لوٹوں سے اتنی نفرت ؟
پاکستانی سیاست میں نناوے فیصد لوٹے ہی ہیں....اصولی طور پر پوری جماعت غیر اسلامی بھی لوٹا ہی ہے کہ مولوی ڈیزل کے چھتر چھایا کے نیچے کھڑی ہو گئی
لوٹوں سے نفرت نہ کیا کریں اور جا کر جلدی سے لوٹا بھر لائیں، جنابِ شیخ کے استنجا کا وقت ہوا چاہتا ہے

اس کالم میں لوٹوں کی پھرتیاں دکھانا مقصود ہے جن سے عمران خان نے امیدیں لگا رکھی ہیں ان سے برگ وبہار نہیں آنی
اس میں اتنی صلاحیت ہوتی تو جماعت سے اتحادہی ختم نہ ہوتا ، چلے کارتوس سے اگر تبدیلی آنی ہے تو آپ کو مبارک
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
ہاہا کیا پوچھیں گے؟؟؟ چلئے اتنی ترمیم کر لیتے ہیں کہ آپ صوبائی کی پوری دو سیٹِں جیتیں گے۔ اب یار اس سے زیادہ کا اصرار نہ کرنا۔ یہ بھی دل رکھنے کو کہ رہا ہوں
:D:D:D​

ٹھیک ہے ، اسمبلی میں دو بھی دو سو پر بھاری ہوتے ہیں ، قومی اسمبلی میں ختم نبوت کے مسئلے پر جماعت کے چار ممبران نے وہ کام کیا جو تین سو نہ کر سکے ، تحریک انصاف نے ختم نبوت کے مسئلے پر جماعت کا ساتھ دینے سے انکار کیا تھا