جوروٹ کا گیند چمکانے کا انوکھا طریقہ، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

10ballshinerrooot.jpg

جیک لیچ کے سر پر بال کم ہونے کی وجہ سے ان کے سر پر مختلف حصوں سے رگڑ کر گیند چمکائی جس پر کمنٹری باکس میں بیٹھے کمنٹیٹر مسکراتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انگلش کرکٹر جوروٹ نے گیند چمکانے کیلئے نیا طریقہ آزمایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔


عام طور پر گیندبازی کے دوران کرکٹرز ماتھے پر لگے پسینے یا تھوک سے گیند کو چمکاتے ہیں لیکن گیند کو تھوک لگانے پر پابندی پر راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوران انگلش کرکٹر جوروٹ نے گیند کو چمکانے کے لیے ساتھی کھلاڑی جیک لیچ کے سر پر بال کم ہونے کی وجہ سے ان کے سر پر مختلف حصوں سے رگڑ کر گیند چمکائی جس پر کمنٹری باکس میں بیٹھے کمنٹیٹر مسکراتے رہے۔

https://twitter.com/x/status/1598929485541146624
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انگلش کرکٹر جوروٹ اپنے ساتھی کرکٹر جیک لیچ کے سر سے ان کی کیپ اتار کر گیند کو مسل رہے ہیں جس کے بعد گیند چمکا کر وہ آگے بڑھ گئے جس کو دیکھ کر ساتھی کھلاڑی مسکراتے رہے اور کمنٹری باکس میں بیٹھے کمنٹیٹر نے بھی خوب قہقہے لگائے!

انگلش کمنٹیٹر ناصر حسین نے یہ منظر دیکھ کر ساتھی کمنٹیٹر کو مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری طرف نہ دیکھیں کیونکہ ان کے سر پر بھی بہت کم بال ہیں! دوسرے کمنٹیٹر نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث گیند پر تھوک لگانے پر پابندی پر جوروٹ نے گیند چمکانے کا نیا طریقہ نکالا ہے جو انوکھا ہے!

https://twitter.com/x/status/1599038696585826305
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ویڈیو کو ٹویٹر پر شیئر کیے جانے کے بعد ٹویٹر صارفین اور کرکٹ کے شائقین کی طرف سے تبصرے کیے جا رہے ہیں، ایک صارف نے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: واقعی ایک انوکھا طریقہ دریافت ہوا ہے!

https://twitter.com/x/status/1599025544661958656
ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ: ہم ایک بینڈ بنانے جا رہے ہیں جس کا نام ہم "ہیڈشائن" رکھیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1599056650110836737
ایک اور ٹویٹر صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ: پاکستان کرکٹ ٹیم میں بھی ایک گنجا کھلاڑی ہونا چاہیے، پی سی بی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کے کھلاڑیوں کے بال کون کاٹے گا؟
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
ایک گنجوں کی جوڑی ہمارے پاس بھی ہے مگر وہ تو زبان سے چاٹ کر پالش کرتے ہیں