جب سے وَطن کے لوگ قبیلوں میں بٹ گئے

عؔلی خان

MPA (400+ posts)

*~* غزل *~*

عؔلی خان

جب سے وَطن کے لوگ قبیلوں میں بٹ گئے
پھر تو دلوں کے فاصلے میلوں میں بٹ گئے


سوچا تو تھا ہَوا نے تعاقُب کرے مگر
بادل کنارِ شہر ہی ٹیلوں میں بٹ گئے


ایسی چلی ہَوا کہ فضا ہی بدل گئی
مُجرم کے سارے کام وکیلوں میں بٹ گئے


اُس وقت لوگ ہوش میں آئے تو کیا عؔلی
جب سَانپ سارے گھر کی فصیلوں میں بٹ گئے



Source | © عؔلی خان