جب تک یہ قوم نہ سدھرے - تبدیلی نہیں آ سکتی

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
sAHABBAR-zAIDI.jpg

جب ہم خود بدلنا نہیں چاہتے تو چایے فوج آئے یا عمران ،چاہے صدارتی نظام ہو یا شریعت، کوئ مائ کا لعل ہمیں بدل نہیں سکتا.
جھوٹ، دھوکہ، چوری، ملک سے غداری اور خود غرضی، ہم بس ایسے ہی ہیں

میں سات انڈسٹریز پہ ٹریک اینڈ ٹریس لگانے کی کوشش میں تھا جیسے سیمنٹ، سیگریٹ وغیرہ، لیکن ہم ناکام ہو گئے، سیگریٹ پہ لگایا گیا تو *عدالت سے سٹے آرڈر* آ گیا، شبر زیدی

دوسری میری کوشش تھی ایف بی آر کو بینکنگ ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو، پاکستان میں بزنس اکاونٹ 4 کروڑ ہیں لیکن ٹیکس میں 1 کروڑ ڈیکلئیر ہیں، ایک کروڑ روپے اکاونٹ میں ہونے پر این ٹی این لگنا چاہیے، شبر زیدی

بجلی کے ساڑھے تین لاکھ انڈسٹرئیل کمرشل کنکشن ہیں لیکن سیلز ٹیکس میں 40 ہزار رجسٹرڈ ہیں، میں نے ہر ڈسکو کو ڈیٹا کے لئے خط لکھا، ڈیٹا نہیں دیا گیا، پھر لاہور چیمبر آف کامرس سے پریشر آنا شروع ہوگیا کہ ہاتھ ہولا رکھیں، شبر زیدی

زراعت: پاکستان میں آڑھتی اتنا پاور فل ہے جس کی مرضی وہ قیمت بڑھائے یا کم کرے، مہنگائی کی اصل وجہ صرف آڑھتی ہے، وہ اتنا طاقتور اسلئے ہے کہ کرپشن کا پیسہ اسکا پارکنگ لاٹ ہے، میری آڑھتیوں سے بھی میٹنگ ہوئی تھی مجھے کہا گیا آپکے بس کا روگ نہیں، شبر زیدی

گوشت (بیف) کی اتنی بڑی ٹریڈ ہے ایک گوشت والا مجھ سے زیادہ پیسہ کما رہا ہے، لیکن سرکار کو ایک پیسہ نہیں جاتا، پولٹری کس کی ہے سب کو پتہ ہے، پولٹری پہ کتنا پیسہ سرکار کو جاتا ہے؟پولٹری پہ ٹوٹل انکم ٹیکس پورے پاکستان سے تیس چالیس کروڑ سے زیادہ نہیں ہے، شبر زیدی

پاکستان میں سلک کی ایک بھی ملز نہیں چل رہی، نہ ہی پاکستان سلک امپورٹ کر رہا ہے، تو اندازہ لگائیں پاکستان میں سلک کا کپڑا کہاں سے آ رہا ہے ؟ سارا کچھ یہاں سمگلنگ سے چل رہا ہے، شبر زیدی

کراچی چیمبر میں سراج قاسم تیلی کو کہا تھا کہ ٹیکس سے متعلق ساری مشکلات ختم کر دوں گا، لیکن شرط یہ ہے کل سے آپ کراچی میں سمگل گڈز نہیں بیچیں گے، لیکن انہوں نے انکار کر دیا، یہ ہمارے رویے ہیں، شبر زیدی

مہنگائی ختم کرنے اور معشیت ٹھیک کرنے کا پہلا علاج یہ ہے کہ پانچ ہزار کا نوٹ بند کر دیں، بڑے نوٹ نہیں ہونے چاہیں، دوسرا مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنائیں، آڑھتی مڈل مین خودبخود ختم ہو جائے گا، اس میں چھ سات بڑے آئیٹم لائیں، شبر زیدی

انڈر انوائسنگ تقریبا 8 ارب ڈالر کے قریب تھی، جسے کم کر کے 3 ارب ڈالر کے پاس لایا گیا ہے، عمران خان کی حکومت کو اگر کوئی کریڈٹ جاتا ہے تو وہ یہ ہے، اس وجہ سے امپورٹر مجھ سے بہت ناراض ہوئے، میں نے کسٹم کلئیرنس پرائس کو ریٹیل پرائس کردیا، شبر زیدی

میں نے پوزیشن لی، عمران خان نے بھی لی، میرا سوال ہے بڑے خرچے پر شناختی کارڈ کے شرط کہاں گئی؟ وہ معاملہ کہاں پہنچا، چاہے اسکی لمٹ پچاس ہزار کی بجائے دو لاکھ کر دیں، لیکن معاملہ کہاں پہنچا ہے آج ؟ شبر زیدی

میں نے ایک اکاونٹ دیکھا جس میں اربوں روپے آ جا رہے ہیں لیکن اسکا این ٹی این کیوں نہیں ہے؟
سٹیٹ بینک یہ کیوں نہیں کرتا جس کے اکاونٹ میں اتنی بڑی رقوم ہوں وہ این ٹی این رکھے گا، لمٹ ایک کروڑ کر لیں، دس کروڑ کر لیں، لیکن نمبر تو ہونا چاہیے، شبر زیدی

جہانگیر ترین کے علاوہ کسی سیاستدان کی کمپنی لسٹڈ نہیں ہے، وہ لوگ ڈاکومینٹیشن چاہتے ہی نہیں، میں خبر دے رہا ہوں، فرٹیلائزر ڈاکومنٹڈ ہے لیکن کوئی ڈیلر رجسٹرڈ نہیں ہے، شوگر کا کوئی ڈسٹری بیوٹر رجسٹرڈ نہیں ہے، شبر زیدی

مجھے بزنس کمیونٹی کی طرف سے بہت زیادہ دباو کا سامنا کرنا پڑا ہے، کوئی ایک فیصد بھی ڈاکومینٹیشن کے لئے انٹرسٹڈ نہیں ہے، وہ ہر وہ کوشش کرتے ہیں جس میں ڈاکومینٹیشن نہیں ہو، شبر زیدی

یہ ایشو منظم اور غیرمنظم کا ہے کہ اگر میں کمپنی میں آکے بزنس کروں گا تو ٹیکس ریٹ بھی زیادہ ہوگا ریکوائرمنٹ بھی زیادہ، پریشانی بھی زیادہ، انفرادی میں یہ سب نہیں ہوگا، تو یہ تصور غلط ہے، شبر زیدی

بات سیاسی ہوجائے گی، ذاتی کاروبار کا یہاں جو سلسلہ ہے اسکا منبہ نوازشریف ہیں انکی پالیسی دیکھ لیں، انکے گروپ میں کوئی کمپنی لسٹڈ نہیں ہے، کسی سیاستدان کی کمپنی لسٹڈ نہیں، سوائے ایک جہانگیر ترین کے۔ اسلئے کہ انکو ڈاکومینٹیشن نہیں چاہیے، یہ پورا مافیا ضیا کے دور میں بناہے، شبر زیدی

Last edited:

Khair Andesh

خان صاحب اپنا گھر ریگولرائز کروانے کی بجائے چند کمرے گرا دیتے تو پوری اسٹبلشمنٹ اور سرکاری مشینری کو پیغام چلا جاتاکہ اب خود کو ٹھیک کرنا پڑے گا۔
اسی طرح کراچی کے بزرگ شہری کے تھپڑ کی قیمت ستر ہزار کی بجائے اسی طرح کا ایک اور تھپڑ ہوتا تو آج حالات یہ نہ ہوتے۔
میں یہاں ایک لمبی لسٹ دے سکتا ہوں جہاں نہ کسی مافیا کا کردار تھا، نہ آئی ایم ایف یا بجٹ کی کمی کا عمل دخل۔ بات صرف خلوص نیت اور صلاحیت کی ہے۔پاکستان کو ایک ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو قوم کے ناجائز کو ختم کروانے کے لئے اپنے جائز سے بھی دست بردار ہو جائے۔
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
True pic oF Pakistan and true face oF Pakistani.

aur phir begairat boltay han cheeni mehngi ho gae ha
تو آپ چاہتے ہو کہ لوگ اب بولیں بھی ناں؟
جن ایک یا دو فیصد ٹیکس چور ارب پتی لوگوں کی بات ہو رہی ہےوہ اس سے دس گنا مہنگی چینی بھی خرید لیں گے، اور حرف شکایت زبان پر نہیں لائیں گے،، اور جن پچانوے فیصد لوگوں کو آپ بولنے کا طعنہ دے رہے ہو، ان پر تو حکومت نے ان کی طاقت سے ذیادہ بوجھ لادا ہوا ہے۔اگر صرف موبائل فون کو ہی دیکھ لیا جائے تو چند ہزار ماہانہ کمانے والا مزدور بھی سالانہ سینکڑوں روپے ٹیکس کی مد میں دیتا ہے، جب کہ اس پر ایک روپیہ ٹیکس بھی نہیں بنتا۔ایک عام آدمی گولی ٹافی سے لے کر جوتے کے تسمے تک پر ٹیکس دیتا ہے۔
 
QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان میں کرپشن کی جڑیں اتنی گہری اور مضبوط ہیں کہ ان پر باتھ ڈالنے والا خود ہی فنا ہو جاتا ہے
یہ نظام اسی طرح چلتا رہے گا - قوم اسی طرح لٹتی رہے گی
تبدیلی صرف اسی صورت میں آ سکتی ہے جب کوئی فولادی ڈنڈا تھام کر ایک سرے سے شروع ہو جاۓ
ہزار دو ہزار کرپٹ لوگوں کو چوراہوں پر لٹکا کرہی قوم کو سیدھے راستے پر لیا جا سکتا ہے
 
Raja7866

Minister (2k+ posts)
خان صاحب اپنا گھر ریگولرائز کروانے کی بجائے چند کمرے گرا دیتے تو پوری اسٹبلشمنٹ اور سرکاری مشینری کو پیغام چلا جاتاکہ اب خود کو ٹھیک کرنا پڑے گا۔
اسی طرح کراچی کے بزرگ شہری کے تھپڑ کی قیمت ستر ہزار کی بجائے اسی طرح کا ایک اور تھپڑ ہوتا تو آج حالات یہ نہ ہوتے۔
میں یہاں ایک لمبی لسٹ دے سکتا ہوں جہاں نہ کسی مافیا کا کردار تھا، نہ آئی ایم ایف یا بجٹ کی کمی کا عمل دخل۔ بات صرف خلوص نیت اور صلاحیت کی ہے۔پاکستان کو ایک ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو قوم کے ناجائز کو ختم کروانے کے لئے اپنے جائز سے بھی دست بردار ہو جائے۔
Excellent reply