جب تک عمران خان وزیراعظم ہیں نواز شریف واپس نہیں آئیں گے،مظہر عباس

9khannawazmazhar.jpg

معروف تجزیہ کار مظہر عباس نے ن لیگی قائد کی وطن واپسی کے حوال سے بڑا دعویٰ کر دیا، کہتے ہیں جب تک اگلے الیکشن کی تاریخ نہیں آتی تب تک نواز شریف واپس نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام 'رپورٹ کارڈ' میں تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ اگلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک وطن واپس نہیں آئیں گے، اب اعلان چاہے کل ہو، ہفتے بعد یا سال بعد، یہ تو طے ہے کہ الیکشن سے پہلے بننے والی عبوری گورنمنٹ کے دوران نواز شریف صاحب آئیں گے، جب تک عمران خان وزیراعظم ہیں تب تک تو وہ نہیں آئیں گے۔

تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ افواہیں تو چلتی ہی رہتی ہیں، اور ہم لوگ افواہوں پر یقین بھی کر لیتے ہیں لیکن درحقیقت سوچنے والی بات یہ ہے کہ نواز شریف واپس کیوں آئیں گے، ن لیگ الیکشن جیت رہی ہے، ضمنی الیکشن جیت رہے ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن جیت رہے ہیں، لوکل باڈی الیکشن جیتنے کے چانسز ہیں، ایسے میں نواز شریف واپس آئیں اور سیدھے جیل چلے جائیں چھ ماہ کے لئے تو ایسا تو نہیں ہو گا۔


مظہر عباس نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف صاحب ایک مخصوص ٹائم کے لئے گئے تھے اور سب کہہ رہے وہ فرار ہو گئے تو ان کی معاونت میں بہت سے لوگ شامل ہیں، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سخت کارروائی کریں گے، ابھی تک تو نہ کوئی کمیٹی بنی نہ کوئی کارروائی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام بھی سامنے آیا تھا، ڈاکٹر فیصل کا نام بھی سامنے آیا، ان تمام لوگوں کی سفارش پر ہی بھیجا گیا تھا۔

تجزیہ کار مظہر عباس کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان کی رپورٹس غلط تھیں تو ان تمام لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے، لیکن اگر وہ رپورٹس ٹھیک تھیں تو آپ نے تو علاج کے مقصد سے بھیجا، چاہے وہ وہاں اسپتال گئے یا نہیں گئے۔

انہوں رانا ثناء ﷲ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق سے زیادہ واضح جواب رانا ثناء ﷲ کا بیان تھا کہ نواز شریف صاحب کا جب دل چاہے گا واپس آجائیں گے، اگر وہ الیکشن لڑنے کے اہل ہوئے تو اگلے وزیر اعظم ہوں گے، ورنہ شہباز شریف صاحب ہوں گے۔

دوسری جانب ارشاد بھٹی نے آئندہ آنے والے دنوں میں ڈیل ہونے کی خبر سنا دی، کہتے ہیں کہ جلد ڈیل ہونے والی ہے۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
گوروں کی نواز شریف کو نکالنےکی کوششیں جاری ۔ ۔ ۔

a-man-with-kids-try-to-make-a-stubborn-donkey-move-BN0R2T.jpg
 
Last edited: