تین خواتین کو ہراساں کرنے پر جی ایم سوئی سدرن کونوکری سے نکال دیا گیا

harrim1n12n122.jpg


جنرل منیجر سوئی سدرن نے خواتین کو ہراساں کیا،جرم ثابت ہوگیا، جرم ثابت ہونے پر جی ایم کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

جنرل منیجر سوئی سدرن کو نوکری سے فارغ کرنے کے حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے،حکم نامے میں کہا گیا کہ جنرل منیجر کو فوری طور پر عہدے سے فارغ کرکے واجبات وصول کیے جائیں۔


نوکری سے فارغ کیے جانے کے حوالے سے جنرل منیجر ماحولیات سوئی سدرن نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ انکوائری کے دوران عدالت میں گیا،لیکن اگلے ہی دن ہنگامی اجلاس میں مجھے نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ بدنیتی ہے، اس حوالے سے بھرپور قانونی دفاع کروں گا۔

دوسری جانب دستاویز کے مطابق سوئی سدرن کے جنرل منیجر ماحولیات کے خلاف 3 خواتین کی شکایات پر انکوائری ہوئی،منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن نے اپنے خط میں جنرل منیجر ماحولیات کے خلاف انکوائری میں ہراسانی کے الزامات ثابت ہونے کی تصدیق کردی۔