تنخواہیں نہ ملنے کامعاملہ،ینگ ڈاکٹرکا میو ہسپتال لاہور میں آؤٹ ڈورکابائیکاٹ

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
14.jpg

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدے دران کی میو ہسپتال لاہور میں اہم پریس کانفرنس۔

پریس کانفرنس میں صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی ، کنوینر واے ڈی اے پنجاب ڈاکٹر شعیب خان نیازی،ڈاکٹر ابوبکر گرمانی صدر میو ہسپتال، ڈاکٹر سلیم خان نیازی صدر چلڈرن ہسپتال لاہور،ڈاکٹر طاہر،ڈاکٹر لقمان،ڈاکٹر فیصل, ڈاکٹر اویس سندھو، ڈاکٹر سلیمان مہار، ڈاکٹر عثمان اعوان، ڈاکٹر احسان شوکت میو اسپتال لاہور، ڈاکٹر رانا راشد سروسز ہسپتال لاہور سمیت میو ہسپتال سے ڈاکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مہنگائی کے اس دور میں بھی میو اسپتال کے ایک ہزار سے زائد ڈاکٹرز بغیر تنخواہ کے کام کرنے پر مجبور ہیں جو کہ انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

میو اسپتال کی انتظامیہ کی اس نااہلی کے خلاف وائے ڈی اے میو ہسپتال نے ڈاکٹر ابوبکر گرمانی کی قیادت میں میں آؤٹ ڈور سروسز کا مکمل بائیکاٹ کیا اور ایم ایس کے دفتر کے باہر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی نے کہا کے میو ہسپتال کی انتظامیہ نے نے کام نہ کرنے کا وطیرہ بنا رکھا ہے،ہسپتال میں ڈاکٹر بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں،ادویات ناپید ہیں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے لیکن حکام بالا خواب غفلت میں سو رہے ہیں۔e
لاہور کے سب سے بڑے اسپتال میں جان بچانے والی ادویات اور آپریشن میں درکار ادویات تو دور کی بات مریضوں کو ڈرپس،انجیکشن اور سرینجز بھی باہر سے لانی پڑھی رہی ہیں۔

اگر 48 گھنٹوں کے اندر تمام ڈاکٹرز کو تنخواہ نہ دی گئی تو ہم اپنا احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے اور مرحلہ وار انڈور اور ایمرجنسی سروس بھی بند کر دی جائے گی۔
مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹرز کی تنخواہوں کو فل فور بڑھایا جائے۔

خیبر پختونخواہ کی طرح پنجاب میں بھی ایڈہاک پر کام کرنے والے تمام ڈاکٹرز کو ریگولر کیا جائے۔

عدالتی حکم کے مطابق KPIs کو حتمی شکل دے کر فی الفور اناؤنس کیا جائے۔

ہسپتال میں غریب مریضوں کے لئے مفت ادویات اور سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔

ہم وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے مطالبہ کرتے ہیں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر تمام معاملات پر ایک جامع پالیسی بنائی جائے تاکہ مریضوں اور ڈاکٹرز کی فلاح و بہبود کے نعرے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے.

 
Last edited by a moderator: