تمام پاکستانیوں کو، دنیا کے ہر کونے میں محبت کرنے والوں کو ماجد شیخ کی طرف سے ویلںٹائن ڈے کے مبارک دن پر ڈھیروں مبارک باد۔۔
یہ دن محبت کا دن ہے، اس دن کو محبت، نفاست اور ذمہ داری سے منائیے، سب سے پہلے میں ان لوگوں کی مذمت کرتا ہوں جو اس دن پھول لے کر ہر راہ چلتی لڑکی کے پیچھے پڑ جاتے ہیں، یہ لوگ محبت کی توہین کرتے ہیں، یہ بےہودگی ہے، بدتمیزی ہے، واہیات پن ہے۔ اس خوبصورت دن کو بیہودہ مت بنائیے۔۔
اور دوسری طرف جو لوگ مذہبی نفرت سے بھرے ہوئے ہیں، ان سے بھی میری گزارش ہے کہ اگر آپ کو محبت سے چڑ ہے، تو برائے مہربانی آج کے دن گھر سے باہر مت نکلئے، خود کو کمرے میں بند کرلیں، اندر سے کنڈی لگالیں۔ آپ کو بالکل حق نہیں کہ اپنی سوچ کسی پر تھوپیں یا کسی کو ویلنٹائن ڈے منانے سے روکیں۔ آپ کی سوچ فرسودہ ہے، آپ نے خود کو پتھر کے زمانے سے باندھا ہوا ہے، اپنی بوسیدہ سوچ کو اپنے تک محدود رکھیے اور محبت کی رنگارنگیوں میں بھنگ ڈالنے سے بازرہیئے۔۔۔
ایک بار پھر میری طرف سے تمام اہلیان وطن و غیر وطن کو ویلنٹائن ڈے مبارک۔۔
خوشیاں منائیے، رنگ بکھیریئے۔
ایک بار پھر میری طرف سے تمام اہلیان وطن و غیر وطن کو ویلنٹائن ڈے مبارک۔۔
خوشیاں منائیے، رنگ بکھیریئے۔