تلسی کے پودے میں شفا کے 6 حیرت انگیز خزانے

Amal

Chief Minister (5k+ posts)
تلسی کے پودے میں شفا کے 6 حیرت انگیز خزانے

1111791-tulsi-1520741082-229-640x480.jpg

تلسی کے پودے میں طب و صحت کے لیے بہترین اجزا موجود ہیں جو جان لیوا امراض سے بچاتے ہیں۔ فوٹو: فائل
لندن: تلسی کو انگریزی میں ’بیسل‘ کہتے ہیں اور اس کا پودا ہزاروں سال سے پاک و ہند میں استعمال ہورہا ہے لیکن ہم کبھی نہیں سوچتے کہ تلسی میں شفا اور صحت کے حیرت انگیز خزانے موجود ہیں۔
اس پودے کی افادیت دیکھتے ہوئے پوری دنیا میں اس پر کئی ماہرین نے دن رات تحقیق کی ہے ۔ جیسے جیسے ماہرین نے اس کے رازوں سے پردہ اٹھانا شروع کیا ہے اسی کے ساتھ ساتھ اس کے حیرت انگیز طبی فوائد سامنے آتے رہے ہیں۔ تلسی میں وٹامن، معدنیات، کیلشیئم، وٹامن کے، کینسر سے لڑنے والے اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش سے بچانے والے بی ٹا کیریو فائلین اور دیگر قدرتی اجزا کوٹ کوٹ کر بھرے ہوتے ہیں۔ یہ سب چیزیں صحت کے لیے کسی شفا خانے سے کم نہیں۔

ڈی این اے کا تحفظ

تلسی کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ جسمانی ڈی این اے کو بہتر حالت میں رکھتا ہے جن کا بگاڑ معلوم اور نامعلوم کتنے ہی امراض کی وجہ بنتا ہے۔ حال ہی میں دریافت ہوا ہے کہ تلسی کے پتے جینیاتی نقائص کو دور کرکے ڈی این اے کو صحت مند حالت میں رکھتے ہیں۔

dna-1520623068.jpg


ہمارا ڈی این اے زندگی کی کتاب بھی ہے اور زندگی کی کتاب ہدایت بھی ہے۔ اگر ڈی این اے میں ٹوٹ پھوٹ ہو تو پھر امراض اور پیچیدگیوں کا ایک سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ ڈی این اے سے متاثرہ جسم میں فری ریڈیکلز بننے لگتے ہیں تاہم تلسی میں موجود فلیوو نوئیڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس ڈی این اے کی حفاظت کرتے ہیں۔

دل کے لئے اکسیر


heart-1520622964.jpg


تلسی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ دل کی حفاظت کرتا ہے۔ حال ہی میں ایک تحقیقی جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تلسی کا پتہ کولیسٹرول کم کرتا ہے۔ چینی ماہرین نے یہ خبر بھی دی ہے کہ تلسی کے پتے بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بہت مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

جراثیم بھگائے


jaraseem-1520622962.jpg


تلسی میں اینٹی بیکٹیریا خواص موجود ہیں جو کئی اقسام کے جراثیم کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کا تیل بھی کئی جراثیم کو ختم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتا ہے۔تلسی پھیپھڑوں کو متاثر کرنے والے جراثیم کا قلع قمع کرتا ہے۔ علاوہ ازیں اس کے نشانے پر بیسیلس سیریئس، اسٹائفلو کوکس اوریئس اور دیگر بیکٹیریا بھی ہیں جنہیں یہ ختم کر ڈالتا ہے۔

جسم کے دفاعی نظام کو طاقتور بنائے


immundity-1520622959.jpg


ذہنی اورجسمانی تناؤ سے جسم کا قدرتی دفاعی یا امنیاتی نظام شدید متاثر ہوتا ہے۔ دفاعی نظام کمزور ہونے سے کئی امراض جسم پر حملہ کردیتے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ ٓصرف 6 ہفتوں تک تلسی کے اجزا کھانے سے ذہنی تناؤ میں 40 فیصد تک کمی ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں جسمانی دفاعی نظام مضبوط ہوتا ہے۔


گٹھیا اور جوڑوں میں سوزش


arthrits-1520622956.jpg


تلسی میں جسمانی سوزش کم کرنے اور جوڑوں کے درد کو کم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت پائی جاتی ہے۔ یہ جسمانی درد، سوزش، سوجن اور تکلیف کو بھی رفع کرتی ہے۔

ذیابیطس میں مفید


diabetes-1520622955.jpg


کانپور میں آزاد ایگریکلچرل یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ تلسی خون میں شکر کی مقدار برقرار رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے کئی فوائد بھی حاصل ہوسکتے ہیں۔
 
Last edited by a moderator: