بین کٹنگ کے سہیل تنویر کو چارچھکے،سہیل تنویر غصے میں آگئے،نازیبااشارے

sojhai11l.jpg


بین کٹنگ کے سہیل تنویر کو چارچھکے۔۔سہیل تنویر غصے میں آگئے۔۔ سہیل تنویر اور بین کٹنگ میں تلخ کلامی پر امپائر کو مداخلت کرنا پڑی اور معاملہ رفع دفع کرایا

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں غیرملکی کھلاڑی بین کٹنگ کی جانب سے ایک اوور میں چار چھکے مارے جانے پر سہیل تنویر غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

بین کٹنگ نے سہیل تنویر کے ایک اوور میں چار چھکے مارے اور ایک گیند پر دو رنز اور ایک پر سنگل لیا۔

بین کٹنگ نے سہیل تنویر کے ایک اوور میں 4 چھکے لگائے اور پہلے نازیبا اشارہ کیا، پھر جملے کسے جس کے بعد دونوں کے درمیان بحث ہوئی۔


میچ میں مجموعی طور پر سہیل تنویر نے اپنے چار اوورز میں میں 50 رنز دیے اور کوئی بھی وکٹ بھی حاصل نہیں کی ۔ مخالف ٹیم کے بلے بازوں سے مارکھانے پر سہیل تنویر فرسٹریشن کا شکار نظر آئے۔

بین کٹنگ 14 گیندوں 36 رنز بنا کر نسیم شاہ کو وکٹ دے بیٹھے، ان کی اننگز میں ایک چوکے اور چار چھکے شامل تھے، ان کا کیچ بھی سہیل تنویر نے ہی لیا اور اس کے بعد انہوں نے بین کٹنگ کی جانب دیکھ کر نازیبا اشارے کیے اس سے پہلے کٹنگ نے بھی چھکا مارنے کے بعد سہیل تنویر کو نازیبا اشارے کیے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1493623661277982732
واضح رہے کہ بین کٹنگ اور سہیل تنویر کے درمیان یہ جنگ 2018 میں کیریبیئن پریمیئر لیگ کے دوران شروع ہوئی تھی جب سہیل نے بین کٹنگ کو بولڈ کرکے نازیبا اشارہ کرتے ہوئے مڈل فنگر دکھائی تھی۔
 

idrees2be2002

Minister (2k+ posts)
yaar, ek itni muskil se overseas players psl khelne ke liye agree hote hain, upar se humare players istarha ki batemizi karein.
Kukri ko 100% fine hona chahye