بین اسٹوکس کی خطرناک باؤنسر، بابراعظم سیریز سے باہر

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
لندن:
لارڈز ٹیسٹ میں بابر اعظم پیسر بین اسٹوکس کی خطرناک باؤنسر کی زد میں آگئے اور بازو کے فریکچر کا شکار ہو کر سیریز سے باہر ہوگئے۔

لندن میں جاری لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز بیٹنگ کرتے ہوئے بابر اعظم 68 رنز بناچکے تھے کہ بین اسٹوکس کی ایک اٹھتی ہوئی گیند ان کے آرم گارڈ اور گلوز کے درمیان کلائی پر اس جگہ ٹکرائی جہاں کوئی حفاظتی انتظام نہیں تھا، بابر اعظم نے شدید درد محسوس کرتے ہوئے بیٹ زمین پر گرا دیا اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔

بعدازاں انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بابر اعظم کے بازو میں فریکچر کی تصدیق کردی جس کے بعد اب بابراعظم انگلینڈ کے ساتھ جاری ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے اور وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی میچز بھی نہیں کھیل پائیں گے۔

https://www.express.pk/story/1188024/16/
 

The Revolutionist

Minister (2k+ posts)
Babar is a dumb arse. He was facing one of the world's fastest bowler in the world but without an arm guard. Now he is paying the price for getting out of the series. One needs to be more professional at the higher level by protecting himself properly unless your technique and confidence is as good as Sir Vivrichards.
 
Last edited: