بھینسوں کی ہلاکت پرعدالت کا ملزمان کو دو سال تک پنچگانہ نماز پڑھنےکا حکم

Goldfinger

MPA (400+ posts)
buffalow.jpg

عدالت کا ایس ڈی او، لائن سپرنٹنڈنٹ اور لائن مین کو 2 سال تک 5 وقت نماز پڑھنے کا حکم


کندھ کوٹ میں عدالت نے تین ماہ قبل بجلی کی تاروں میں الجھ کر تین بھینسوں کے مرنے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو 2 سال تک پانچ وقت کی نماز ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ایس ڈی او، لائن سپرنٹنڈنٹ اور لائن مین کو 2 سال تک 5 وقت نماز پڑھنے، مساجد کی صفائی اور حدیثیں یاد کرنے کا حکم سنادیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان 40 درخت لگائیں، ہر جمعے کو 2 مساجد کی صفائی اور ہر ماہ 10حدیث بھی یاد کریں۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ہر ماہ سزا پر عملدرآمد کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائے۔


سورس
 
Last edited by a moderator:

concern_paki

Chief Minister (5k+ posts)
I am not being impartial here it is good to see that animals are getting right and جسٹس from Court but what about the so many other cases which have taken human lives and KILLED نمبر of hundred of people cases like fire in Baldia Town factory and Model Town Lahore case
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
جس کی بھینسیں مری ہیں اسے بھینسوں کی قیمت بھی ادا کی ہے جج نے یا نمازیں پڑھوا کے خالی جنت ہی کمائی ہے اب اگر انہوں نے جبر کی نمازیں بے وضو پڑھیں تو جنت تو گئی ہاتھ سے
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
I am not being impartial here it is good to see that animals are getting right and جسٹس from Court but what about the so many other cases which have taken human lives and KILLED نمبر of hundred of people cases like fire in Baldia Town factory and Model Town Lahore case
ہاہاہا آپ بھی ایک مثالی پاکستانی ہو...جب بھی کوئی اچھا کام ہوتا ہے تو اسکی تعریف
تو کرتے ہو لیکن ساتھ ہی اپنا کوئی نہ کوئی لچ بھی تل دیتے ہو کہ دیکھو جی فلاں اور فلاں
کیس بھی تو ہیں انکے بارے میں کوئی کچھ کیوں نہیں کرتا؟….اور یوں اچھے کام پر پانی پھیر دیتے ہو.
اوہ بھائی جو ہو رہا ہے اسے تو ہونے دو؟...انشااللہ دوسرے بھی ہو جایں گے. اب اس میں کیا
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اگر بیک گراؤنڈ چیک کرایا جائے تو یقیناً جج صاحب کا تعلق گجر برادری سے نکلے گا
Animal rights kay ameen judge sahab.