بھارت کو آگے بڑھنا ہے تو افغانستان کو جیتنا ہو گا،دلچسپ میمز کا طوفان

14%D9%85%D8%B9%D9%85%D8%B3.jpg

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کے لئے افغانستان کی جیت بھارت کے لئے بہت ضروری ہو گئی، بھارتی شائقین کرکٹ کل ہونے والےمیچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف افغانستان کی فتح کی دعا کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کی اگلے مرحلے میں رسائی کیلئے افغانستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست لازمی ہے اور بھارتی ٹیم کا مستقبل اسی میچ پر منحصر ہے، دوسری جانب ایسا لگتا ہے کہ کرکٹ شائقین سارا کھیل میدان کے بجائے سوشل میڈیا پر ہی کھیل رہے ہوں، سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ اور افغانستان مستقل ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

افغانستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کی صورت میں بھارت نمیبیا کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان اور نیوزی لینڈ کے برابر آجائے گا اور یوں رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرجائے گا۔

افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ابو ظبی میں اہم میچ کل کھیلا جائے گا۔

اس اگر مگر کی صورتحال میں بھارتی شائقین نے افغانستان کی جیت کیلئے دعائیں شروع کردی ہیں، اس حوالے سے طرح طرح کے میمز شیئر کیے جا رہے ہیں
۔
https://twitter.com/x/status/1456662785329229827
بھارتی شائقین کی جانب سے دلچسپ میمز کا سلسلہ جاری ہے، ایک سوشل صارف نے ٹویٹ میں ایک مزاحیہ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے پہلے کی صورتحال۔

https://twitter.com/x/status/1456670829358444548
https://twitter.com/x/status/1456667739221753859
https://twitter.com/x/status/1456826117839486977
وسیم جعفر نامی صارف کا کہنا تھا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کو ورلڈ کپ میں اپنا سفر جاری رکھنے کے لئے ناصرف جیت کی ضرورت ہے بلکہ افغانستان اور انگلینڈ کی جیت بھی ضروری ہے۔

https://twitter.com/x/status/1456841418824060938
https://twitter.com/x/status/1456976658058006530
https://twitter.com/x/status/1456691993493454849
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے اور وہ ابھی تک سیمی فائنل میں پہنچنے والی واحد ٹیم ہے۔

اس سے قبل انڈیا اور افغانستان کے میچ میں جس طرح انڈیا نے افغانستان کو بڑے مارجن سے شکست دی تھی اس پر بھی بہت سارے میمز شیئر کیے گئے تھے یہاں تک کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے اس میچ پر فکس ہونے کا الزام بھی لگایا تھا اور کہا تھا کہ افغانستان کے کھلاڑیوں نے انڈیا کی راہ ہموار کرنے کے لیے کھیلا ہے۔